Connect with us

تازہ ترین

ہم ایرانیوں کو مزید سختی سے نشانہ بنائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی اہلکاروں پر ایرانی حملوں کے بعد ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانیوں کو مزید سختی سے نشانہ بنائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی معیشت، فوج اور قیادت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ چکا ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا ایران کو دوبارہ نشانہ نہیں بنائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کو کمزور کرنے کے باوجود ایک بار پھر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

پاسدارانِ کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک امریکی ڈرون مار گرایا ہے، یہ واقعہ ٹرمپ کے تازہ دھمکی آمیز بیان کے بعد پیش آیا۔

لارک جزیرے پر امریکی حملے میں 3 افراد شہید ہوئے

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے لارک جزیرے پر کیے گئے حملے میں 3 افراد شہید ہوئے جبکہ کئی ایرانی جنگجو اور شہری زخمی ہوئے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اسی حملے کے جواب میں اس نے اردن میں امریکی اڈوں اور متحدہ عرب امارات کے المنہاد فضائی اڈے پر امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے تاہم متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے المنہاد فضائی اڈے کو ایرانی حملے کا نشانہ بنائے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔

ادھر برطانیہ کے میری ٹائم تجارتی آپریشنز نے اطلاع دی ہے کہ عمان کے علاقے خصب کے قریب آبنائے ہرمز سے نکلنے والے ایک تیل بردار جہاز کو 3 نامعلوم میزائل نما اشیاء سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حملوں، ایرانی جوابی کارروائیوں اور امریکی نئی دھمکیوں کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب بحری جہاز کو پیش آنے والے واقعے کے باعث خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

netanyahu-araghchi netanyahu-araghchi
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

نیتن یاہو نے مان لیا کہ انہوں نے دھوکا دیکر امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں...

military-helicopters military-helicopters
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا کی عراق کو فوجی ہیلی کاپٹرز و سامان کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے عراق کو 80 کروڑ ڈالرز مالیت کے فوجی ہیلی کاپٹرز اور متعلقہ سامان کی...

SCO-Summit-in-Bishkek SCO-Summit-in-Bishkek
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، پاکستان آئندہ سال کونسل کی صدارت سنبھالے گا

بشکیک (صداۓ سچ نیوز) بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت نے اعلامیے...

trump trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی صدر کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیرئیر کی کم ترین سطح 33 فیصد تک گرگئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیرئیر کی کم ترین سطح...

russia-ukraine-exchange-attack russia-ukraine-exchange-attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے، 4 افراد ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف اور گرد و نواح پر روسی فضائی حملوں میں 4 افراد ہلاک...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں فیصلہ کن ضرب لگانے کے...

rawalpindi-nallah-lai rawalpindi-nallah-lai
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی، نالہ لئی پر گوالمنڈی کے اطراف فوج طلب

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی، راولپنڈی...

Brigadier General Abolfazl Shekarchi Brigadier General Abolfazl Shekarchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی کیے گئے، مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے، ترجمان ایرانی افواج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ہم ایرانیوں کو مزید سختی سے نشانہ بنائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی اہلکاروں پر ایرانی حملوں کے بعد ایران کو سخت...

imran-khan-bushra imran-khan-bushra
پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے، طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور  بشریٰ بی بی کو...

Trending