پاکستان
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش، تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
سیدپور میں 43،گولڑہ 5 ، پی ایم ڈی میں 43 ، نیوکٹاریاں12، پیرودھائی 4 اور شمس آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔
واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ کٹاریاں میں پانی کا بہاؤ 5 فٹ ، گوالمنڈی میں 3 فٹ ہے۔ نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو بھی راولپنڈی میں 230ملی میٹر بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں تھیں ، گاڑیاں ڈوب گئیں ، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا ۔
راول پنڈی میں گھر میں کرنٹ لگنے اور اسلام آباد میں چھت گرنے سے 2 افراد جان سے گئے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

