پاکستان
ربجا کے زیرِ اہتمام جوائنٹ سیکرٹری دریز کیانی کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا
اسلام آباد (صداے سچ نیوز) راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ربجا کے جوائنٹ سیکرٹری دریز کیانی کی والدہ محترمہ، جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق نصیر راؤ کی ساس محترمہ، ممبر ربجا سعید قاضی کے بڑے بھائی اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت نو منتخب صدر مجاھد نقوی نے کی اجلاس میں تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول پیش کی گی۔
اجتماعی دعا میں ربجا کے صدر سید مجاھد حسین نقوی، جنرل سیکرٹری محمد شفیق چوہدری، سینئر نائب صدر نصرت عباس شاہ، فنانس سیکرٹری حاجی عبدالعزیز سیکرٹری انفارمیشن افتخار سیماب، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو، سیکرٹری فنانس عابد عباسی، آر آئی یو جے کے قائم مقام صدر توصیف عباسی، سیکرٹری آر آئی یو جے راجہ بشیر عثمانی، بانی ربجا محمد قربان ستی، سینئر جرنلسٹ عطاء الرحمان طاہر، سینئر اینکر پرسن مظہر عباس، اینکر پرسن طارق چوہدری، صدر پی ایف یو جے حاجی نواز رضا، سیبئر جرنلسٹ ودود قریشی، توصیف عباسی قائم مقام صدر ار آئی یو جے بشیر عثمانی ,ممبر گورننگ باڈی این پی سی عامر بٹ، راجا ریاض خان، سابق صدر ربجا سردار حمید، سابق صدر ربجا نثار احمد، سابق صدر رانا ذاھد حسین، سابق صدر سردار شاھد حمید، نائب صدور سید آصف علی ہمدانی، سردار نثار تبسم، شوکت ستی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب چوہدری جاوید بھاگٹ، راجہ ماجد افسر، طارق سعید، محمد سلیمان آزاد، الیاس اعوان،سلیمان آزاد، سردار لیاقت، شاکر صدیق اور دیگر صحافتی شخصیات سمیت ربجا کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں نو منتخب صدر سید مجاھد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ربجا ایک فیملی کی طرح ہے اور ہم کسی بھی مصیبت یا پریشانی کا مل کر سامنا کریں گے۔
شرکاء نے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی پروگرام کے احتتام پر ربجا کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق چوہدری نے کہا کہ اپنے ساتھیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہونا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ربجا اپنے ارکان کے دکھ اور خوشی میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
آخر میں تمام مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

