Connect with us

پاکستان

اسد قیصر نے عمران خان سے اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ پختونخوا بنانے کی درخواست کی جسے انہوں نے مسترد کیا، بیرسٹر سیف

Imran Khan، Asad Qaiser

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان  سے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کی درخواست کی تھی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان نے اسد قیصر کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ انتخابات کے بعد اور علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی سے قبل ان کی اور اسد قیصر کی عمران خان سے مشترکہ ملاقات ہوئی تھی جس میں اسد قیصر نے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے سے انکار کر دیا تھا جبکہ ایک اور ملاقات میں جنید اکبر کی موجودگی میں بھی عمران خان نے عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کی حمایت نہیں کی تھی۔

سابق مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے ابتدا میں عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اسپیکر بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی کو اسپیکر نامزد کر دیا گیا۔ 

بیرسٹر محمد علی سیف کے یہ بیانات سینیٹر مشال یوسفزئی کے اسد قیصر کی جانب سے اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش سے متعلق بیان کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔

معاملے سے متعلق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی نے الزام عائد کیا تھا کہ اسد قیصر نے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلی بنانے کے لیے لابنگ کی تھی، اسد قیصر نے بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔

 شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف نے خود اعلان کیا تھا کہ عاقب اللہ کو بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر نامزد کیا ہے اور اسد قیصر کی ملاقات سے پہلے ہی علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوچکے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ribja ribja
پاکستان1 گھنٹہ ago

ربجا کے زیرِ اہتمام جوائنٹ سیکرٹری دریز کیانی کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز ایک تعزیتی...

Haji Umar Hayat Haji Umar Hayat
پاکستان1 گھنٹہ ago

بھرپور شریف کی معروف تبلیغی شخصیت حاجی عمر حیات سپردِ خاک، دینی خدمات پر خراجِ عقیدت

کلرکہار (صداۓ سچ نیوز) بھرپور شریف، تحصیل کلرکہار کے معروف تبلیغی شخصیت حاجی استاد محترم عمر حیات قضائے الٰہی سے...

CRICKET-PAK-ENG-ODI CRICKET-PAK-ENG-ODI
پاکستان2 گھنٹے ago

سہ ملکی ون ڈے سیریز، عرفات منہاس کی آل راؤنڈکارکردگی، پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی...

Imran Khan، Asad Qaiser Imran Khan، Asad Qaiser
پاکستان2 گھنٹے ago

اسد قیصر نے عمران خان سے اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ پختونخوا بنانے کی درخواست کی جسے انہوں نے مسترد کیا، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی...

accused-arrested accused-arrested
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد میں ڈیجیٹل فراڈیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 200غیرملکی باشندے گرفتار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل فراڈیوں کے خلاف کریک...

Jibran-Nasir Jibran-Nasir
پاکستان2 گھنٹے ago

رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں، کمیشن نےکہہ دیا کہ کوئی شک نہیں میر رضا کا قتل ہوا ہے، وکیل جبران ناصر

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا فیملی کے وکیل جبران ناصر نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے...

Maryam Nawaz Maryam Nawaz
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے، مریم نواز

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہےکہ خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت بھی قبول نہیں، حکومتی...

Surveillance Devices Surveillance Devices
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومتِ پنجاب کا جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور (صداۓ سچ نیوز) حکومتِ پنجاب نے جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ...

gold_4 gold_4
پاکستان3 گھنٹے ago

ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی...

JD VanceNetanyahu JD VanceNetanyahu
تازہ ترین12 گھنٹے ago

نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں حمایت نہیں کروں گا، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی انتخابی...

Trending