پاکستان
3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران ایس ایم ایز کیلئے تین ارب روپے کے رسک پول کا خیرمقدم کیا گیا، ای ڈی ایف کے 24 ارب روپے کاروباری سرمایہ کاری کیلئے مختص کیئے گئے، وزیراعظم نے کہا انشورنس کوریج سے کاروباری برادری کو برآمدات کا حجم بڑھانے میں سہولت ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے برآمدی انشورنس کوریج کا خیرمقدم کیا ہے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ایز کیلئے انشورنس کوریج فراہم کی، جبکہ تین ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا۔
وزیراعظم نے کہا انشورنس کوریج سے کاروباری برادری کو برآمدات کا حجم بڑھانے میں سہولت ملے گی اور یہ چھوٹے و درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔اجلاس میں ای ڈی ایف کی تنظیم نو اور اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ای ڈی ایف کے چوبیس ارب روپے کاروباری سرمایہ کاری کیلئے مختص کردیئے گئے ہیں اور مزید انفراسٹرکچر پر کوئی خرچہ نہیں کیا جائے گا۔
ای ڈی ایف میں تحقیق، اسکلز ڈویلپمنٹ اور مسابقت بڑھانے کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ یورپی مارکیٹ تک رسائی کیلئے جی ایس پی پلس میں توسیع کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ای ڈی ایف کی قیادت نجی شعبے کے ماہرین کے سپرد کی گئی ہے اور فنڈ کا تمام سرمایہ کاروباری برادری کی سہولت کیلئے بروئے کار لایا جارہا ہے۔ایسے اقدامات سے پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کا مرکز اور برآمدات پر مبنی معیشت بنے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

