تازہ ترین
امریکا کی ترکیہ کے ہمراہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کی تردید
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکا اور ترکیہ کی کوئی مشترکہ تجویز موجود نہیں، نہ ہی امریکا لبنان کی سیاست کے ڈھانچے میں تبدیلی کی کسی تجویز کی حمایت کر رہا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا لبنان کی سیاست کے اس نظام میں تبدیلی کا حامی نہیں جو 1990ء میں 15 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے طائف معاہدے کے تحت قائم ہوا تھا۔
ٹومی پگٹ نے اسرائیل، لبنان اور امریکا کے درمیان جون میں طے پانے والے سہ فریقی فریم ورک معاہدے سے امریکی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد تنازعات کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور لبنان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے اہم مقاصد میں لبنان کی خود مختاری بحال کرنا، حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنا اور لبنان سے اسرائیلی فوج کا مرحلہ وار انخلاء یقینی بنانا شامل ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

