پاکستان
پاک بحریہ کے زیر اہتمام 1965ء کی جنگ کی یادمیں یوم بحریہ منایا گیا، آئی ایس پی آر
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے زیر اہتمام 1965ءکی جنگ کی یادمیں یوم بحریہ منایاگیا جس دوران 1965ءکی جنگ کےدوران بحری جنگجوؤں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ بحریہ کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیاگیا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھول رکھےاور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی جس دوران قربانیوں اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کی جرات،پیشہ وارانہ صلاحیت اور قربانیوں کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ آپریشن سوم ناتھ نے محدود وسائل کے باوجود فیصلہ کن نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت ثابت کی، آپریشن سوم ناتھ کے دوران قائم جرات اور عزم کی میراث آج بھی برقرار ہے، معرکہ حق میں بھارتی بحریہ کیخلاف پاک بحریہ کی کامیابی اسی عزم کامظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں یوم بحریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

