Connect with us

پاکستان

میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا، فارنزک رپورٹ

mir raza case

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا۔

میر رضا کیس میں ایک اہم فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا 30بور کا خول پستول نمبرLA-1197 کے 2  ٹیسٹ خولوں سے میچ نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرائم خول اور ٹیسٹ خولوں کے اسٹرائیکر پن اور بریچ فیس کے نشانات مختلف ہیں، یہ رپورٹ تھانہ فیروزآباد کے مقدمہ نمبر 795/2026 سے متعلق ہے، جس میں اغوا، قتل اور شواہد مٹانے کی دفعات شامل ہیں۔

میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر کی گفتگو

 دوسری جانب میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ایک نہایت اہم حقیقت جسے پولیس نے 10 اگست سے چھپائے رکھا تاکہ خودکشی کے بیانیے کو مضبوط اور برقرار رکھا جاسکے یہ ہے کہ جس مقام سے میر رضا کی لاش ملی تھی وہاں سے 9 دن بعد ملنے والا گولی کا خول اس پستول کے ان خالی خولوں سے مطابقت نہیں رکھتا جو پولیس کے ریکارڈ میں موجود ہیں اور جس پستول کو میر رضا نے وافلکس (Wafflix) سے باہر نکالا تھا۔

جبران ناصر کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق جب یہ پستول سکیورٹی کمپنی برائٹ سکیورٹی کو جاری کیا گیا تھا تو اس وقت اس پستول سے فائر کیے گئے دو خالی خول پولیس کے پاس بطور ریکارڈ جمع کرائے گئے تھے، انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ پولیس کو اس رپورٹ کا علم تھا مگر اس پیشرفت کو چھپایا گیا، پولیس نے یہ حقیقت سندھ ہائی کورٹ کے سامنے بھی ظاہر نہیں کی۔

 زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ جس جگہ سے میر رضا کی لاش ملی تھی اسے اس بہانے سے جلا دیا گیا کہ اس عمل سے گولی کا خول تلاش کرنے میں مدد ملے گی،  جب 6 اگست کو گولی کا خول ملا تو  4 مختلف تھانوں کے چار ایس ایچ اوز وہاں موجود تھے، اس کے باوجود جائے وقوعہ میں مبینہ طور پر ردوبدل کیا گیا اور خودکشی کے الزام کو آگے بڑھانے کے لیے ایک جعلی گولی کا خول وہاں رکھ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی میر رضا کے اہل خانہ پولیس کے طرز عمل پر سوالات اٹھا رہے ہیں اور  پہلے دن سے ہی سندھ حکومت ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی مزاحمت کر رہی ہے، حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے سے انکار کیا اور خاندان کو مجبور کیا کہ وہ تفتیش کے لیے اسی پولیس پر اعتماد کرے۔

ان کا مزید کہنا  تھا کہ جس طرح تفتیش جاری ہے اسی طرح پولیس کی کارروائی بھی ایک مذاق اور ڈھونگ بنتی جا رہی ہے کیونکہ میر رضا کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش میں پولیس کی تفتیش اپنی ساکھ کھوتی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Researcher Researcher
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مصنوعی ذہانت دہائی کے آخر تک تمام انسانوں کو ہلاک کر سکتی ہے، محقق کا استعفے کیساتھ انتباہ

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی سے مستعفی ہونے والے 27 سالہ محقق جیکب کاکسن نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں نقصان محدود ظاہر کرنا چاہتے ہیں، سابق پینٹاگون اہلکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون کے سابق عہدیدار ڈیوڈ ڈیس روشز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران...

pakistan-polio pakistan-polio
پاکستان2 گھنٹے ago

پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد...

Amnesty International Amnesty International
تازہ ترین2 گھنٹے ago

برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیل مخالف پابندیوں...

Saudi Warplanes Launch Saudi Warplanes Launch
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

صنعا (صداۓ سچ نیوز) سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جانے کی...

uk-israel-sanctions uk-israel-sanctions
تازہ ترین3 گھنٹے ago

برطانیہ اور اسرائیل میں سفارتی کشیدگی، برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکرگئی،اسرائیل نے بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانے کو 30 روز میں...

mir raza case mir raza case
پاکستان3 گھنٹے ago

میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا، فارنزک رپورٹ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کا...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

لندن (صداۓ سچ نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کی ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت پر 36 اداروں اورافراد پر پابندیاں عائد

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی جانب سے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کےمطابق...

US Unmanned Submarin US Unmanned Submarin
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا امریکی خودکار آبدوز پکڑنے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

 تہران (صدآۓ سچ نیوز) ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی ایک جدید بغیر پائلٹ...

Trending