پاکستان
میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا، فارنزک رپورٹ
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا۔
میر رضا کیس میں ایک اہم فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا 30بور کا خول پستول نمبرLA-1197 کے 2 ٹیسٹ خولوں سے میچ نہیں ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرائم خول اور ٹیسٹ خولوں کے اسٹرائیکر پن اور بریچ فیس کے نشانات مختلف ہیں، یہ رپورٹ تھانہ فیروزآباد کے مقدمہ نمبر 795/2026 سے متعلق ہے، جس میں اغوا، قتل اور شواہد مٹانے کی دفعات شامل ہیں۔
میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر کی گفتگو
دوسری جانب میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ایک نہایت اہم حقیقت جسے پولیس نے 10 اگست سے چھپائے رکھا تاکہ خودکشی کے بیانیے کو مضبوط اور برقرار رکھا جاسکے یہ ہے کہ جس مقام سے میر رضا کی لاش ملی تھی وہاں سے 9 دن بعد ملنے والا گولی کا خول اس پستول کے ان خالی خولوں سے مطابقت نہیں رکھتا جو پولیس کے ریکارڈ میں موجود ہیں اور جس پستول کو میر رضا نے وافلکس (Wafflix) سے باہر نکالا تھا۔
جبران ناصر کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق جب یہ پستول سکیورٹی کمپنی برائٹ سکیورٹی کو جاری کیا گیا تھا تو اس وقت اس پستول سے فائر کیے گئے دو خالی خول پولیس کے پاس بطور ریکارڈ جمع کرائے گئے تھے، انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ پولیس کو اس رپورٹ کا علم تھا مگر اس پیشرفت کو چھپایا گیا، پولیس نے یہ حقیقت سندھ ہائی کورٹ کے سامنے بھی ظاہر نہیں کی۔
زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ جس جگہ سے میر رضا کی لاش ملی تھی اسے اس بہانے سے جلا دیا گیا کہ اس عمل سے گولی کا خول تلاش کرنے میں مدد ملے گی، جب 6 اگست کو گولی کا خول ملا تو 4 مختلف تھانوں کے چار ایس ایچ اوز وہاں موجود تھے، اس کے باوجود جائے وقوعہ میں مبینہ طور پر ردوبدل کیا گیا اور خودکشی کے الزام کو آگے بڑھانے کے لیے ایک جعلی گولی کا خول وہاں رکھ دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی میر رضا کے اہل خانہ پولیس کے طرز عمل پر سوالات اٹھا رہے ہیں اور پہلے دن سے ہی سندھ حکومت ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی مزاحمت کر رہی ہے، حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے سے انکار کیا اور خاندان کو مجبور کیا کہ وہ تفتیش کے لیے اسی پولیس پر اعتماد کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح تفتیش جاری ہے اسی طرح پولیس کی کارروائی بھی ایک مذاق اور ڈھونگ بنتی جا رہی ہے کیونکہ میر رضا کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش میں پولیس کی تفتیش اپنی ساکھ کھوتی جا رہی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

