Connect with us

پاکستان

وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں نئے عدالتی سال27- 2026 کا آغاز

Federal Constitutional Court

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں نئے عدالتی سال27-2026 کے آغاز کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان امین الدین خان ، معزز جج صاحبان آئینی عدالت، رجسٹرار، اٹارنی جنرل پاکستان، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، عدالت کے اعلیٰ افسران و اہلکاران اور وکلا برادری نے شرکت کی۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے وفاقی آئینی عدالت کے ادارہ جاتی سفر کو اہم قرار دیتے ہوئے آئینی سوالات کے مؤثر تصفیے، بنیادی حقوق کے تحفظ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی اعتماد کے فروغ کی اہمیت اجاگر کی۔ انھوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے آئین کی تشریح اور ریاستی اختیارات کے تعین پر دور رس اثرات مرتب کرتے ہیں۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی نے آئینی استحکام، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور فوری و منصفانہ انصاف کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے عدالت کی جانب سے آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں سنجیدگی، توازن اور آئینی بصیرت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون الرشید نے امید ظاہر کی کہ عدالت گذشتہ برس کی طرح آئندہ بھی آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، بنیادی حقوق کے تحفظ، بروقت انصاف کی فراہمی اور عوامی اعتماد کے استحکام میں مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان امین الدین خان نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا آغاز آئینی ذمہ داری، عدالتی آزادی، شفافیت اور عوامی اعتماد کے استحکام کے پختہ عزم کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تقریباً دس ماہ کی مختصر مدت میں عدالتی و انتظامی ڈھانچے، قواعد و ضوابط، نئی ڈائریکٹوریٹ کے قیام ، جدید عدالتی نظام، تحقیق و ترجمہ اور چاروں صوبوں میں رجسٹریوں کے قیام کے ضمن میں مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ آئینی انصاف تک رسائی مزید آسان بنائی جا سکے۔

چیف جسٹس نے عدالت کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی روابط کا ذکر کرتے ہوئے ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر، بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی اور استنبول بار ایسوسی ایشن نمبر ۲کے وفود کے دوروں، سینٹ پیٹرزبرگ کے بین الاقوامی قانونی اجتماع میں شرکت اور ترک دنیا کی آئینی عدالتوں کی مجلس کی طرف سے وفاقی آئینی عدالت پاکستان کو مبصر کا درجہ ملنے کو اہم ادارہ جاتی پیش رفت قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، غیر جانب داری، عدالتی وقار اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین سے کامل وفاداری کے ساتھ، آزادی، غیر جانب داری، شفافیت اور عدالتی وقار کے مسلمہ اصولوں کے تحت اپنی آئینی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

issuance of new arms licences issuance of new arms licences
پاکستان12 گھنٹے ago

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، نئے آرمز...

rain rain
پاکستان12 گھنٹے ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ...

gold-rate gold-rate
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ...

Taxila-police-station Taxila-police-station
پاکستان13 گھنٹے ago

ٹیکسلا میں یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم فرار، مقدمہ درج

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) ٹیکسلا کے علاقے گھڑی افغاناں میں ایک یتیم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کا...

bawa-syed-ilyas-mehdi-shah bawa-syed-ilyas-mehdi-shah
پاکستان13 گھنٹے ago

اہم شخصیات کی ڈیرہ باوا سید الیاس مہدی شاہ آمد، عیادت اور جلد صحتیابی کی دعا

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم و ایم پی اے راجہ محمد حنیف، پارلیمانی سیکرٹری و ایم...

Federal Constitutional Court Federal Constitutional Court
پاکستان13 گھنٹے ago

وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں نئے عدالتی سال27- 2026 کا آغاز

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں نئے عدالتی سال27-2026 کے آغاز کے موقع پر ایک پروقار...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران سے لاحق خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا اب ایران سے لاحق خطرے کو...

FGEHA Grand Auction FGEHA Grand Auction
پاکستان14 گھنٹے ago

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی تاریخی کامیابی، نیلامی کے پہلے روز ہی 10ارب سے زائد کے کمرشل پلاٹس فروخت

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام نیلام عام میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے...

Captain Muhammad Sohail Chaudhry Captain Muhammad Sohail Chaudhry
پاکستان14 گھنٹے ago

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اپنے عہدے کا باقاعدہ...

amjad aliamjad ali amjad aliamjad ali
اوورسیز پاکستانیز21 گھنٹے ago

لوٹن کونسل کے نئے لیڈر کا انتخاب، امجد علی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما کونسلر امجد علی کو 14 ستمبر کو ہونے والے کونسل کے...

Trending