پاکستان
بھارت سے جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر اس بار بھارت اور اسکی فوج نے تسلیم کیا، وزیر دفاع
سیالکوٹ (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی نہ کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر یہ پہلی جنگ تھی بھارت کے ساتھ جس میں کوئی ابہام نہیں اور بھارت نے خود تسلیم کیا ، ان کی فوج نے تسلیم کیا، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 1991 میں سیاست میں قدم رکھا اور 36سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، سیالکوٹ شہرمیری پہچان ہے ، اس کے عوام کی بہتری میری ذمے داری ہے، کبھی کبھی سوچتاہوں کہ تھک گیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں مولانا سے اسمبلی میں ملاقات ہوئی تو محسوس ہو اکہ تھوڑا دم خم ہے، سیاسی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے، مشرف دور میں اٹک قلعہ میں قید رہا، چار دفعہ جیل کاٹی، 2020 میں پی ٹی آئی دور میں نیب کی قید میں 6 ماہ رہا، مجھے قید کرنے والے یہ بھی نہ بتا سکے کہ میرے خلاف چارج کیا ہے، آج جس مقام پرکھڑے ہیں قابل فخر بات یہ ہےکہ پاکستان کا سفارتی سطح پر ایک مقام ہے، نیب والوں سے میں پوچھتا تھا کہ میرے خلاف چارج کیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سیاسی حکومتیں جب کسی کوپکڑناچاہتی ہیں تو پہلے پکڑتی ہیں پھرسوچتی ہیں کہ چارج کیا لگانا ہے، انتقامی سیاست کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم نے خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی نہ کوئی ابہام رہ جاتا تھا، یہ پہلی جنگ تھی بھارت کے ساتھ جس میں کوئی ابہام نہیں اور بھارت نے خود تسلیم کیا ، ان کی فوج نے تسلیم کیا، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا صدر گیارہ دفعہ کہہ چکا ہے، 70 دفعہ جہاز گن چکا ہے کہ کتنے ہم نے گرائے ہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں سفارتی کامیابیاں جاری ہیں، ہم نے اسلامی ملکوں کو ایک راہ دکھائی کہ سمندر پار اڈے آپکی حفاظت کے لیے نہیں بنے،یہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے بنے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

