Connect with us

پاکستان

روضۂ معصومۂ سندھ کے جاری ترقیاتی کام پر زائرین خدمت کمیٹی کا اظہارِ اطمینان

bibi maham

کراچی(صداۓ سچ نیوز ) زائرین خدمت کمیٹی سندھ نے جمعرات کو منعقدہ اپنے آن لائن اجلاس میں اگھم کوٹ، ضلع بدین میں واقع روضۂ معصومۂ سندھ، بی بی خدیجہ ماہم سلام اللہ علیہا، دخترِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام پر جاری تعمیراتی و ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہء اوقاف سندھ کے اعلیٰ عملداران کی جانب سے تعمیراتی کام پر کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پورے منصوبے کو بلاتعطل، بروقت اور منظور شدہ ڈیزائن اور لے آؤٹ کے عین مطابق مکمل کیا جائے۔

کمیٹی نے بتایا کہ محکمہ اوقاف سندھ کے زیرِ انتظام رقبہ تقریباً ساڑھے 73 ایکڑ پر محیط ہے، جس میں معصومۂ سندھ بی بی خدیجہ ماہم سلام اللہ علیہا کا روضۂ مبارک اور مخدوم اسماعیل سومرو کا مزار بھی شامل ہے۔ مخدوم اسماعیل سومرو نے اپنی زندگی میں بی بی ماہم خدیجہ سلام اللہ علیہا کی قبرِ مبارک کی خدمت اور دیکھ بھال کے لئے خود کو وقف کیئے رکھا۔ بی بی خدیجہ ماہم سلام اللہ علیہا مقامی طور پر ’’مدینہ والی بی بی‘‘ کے نام سے بھی معروف رہی ہیں۔


اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ اوقاف سندھ نے 2021ء میں دونوں مزارات اور ان سے ملحقہ علاقے کا انتظام سنبھالا، جس کے بعد بی بی خدیجہ ماہم سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک اور گردونواح میں تعمیراتی و ترقیاتی کام شروع کیئے گئے جن کا مقصد اس مقدس مقام پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کی بہت بڑی تعداد کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

زائرین خدمت کمیٹی نے اب تک ہونے والی تعمیراتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باقی ماندہ تعمیراتی اور ترقیاتی کام کو مزید تیز کیا جائے اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ اس دوران منظور شدہ تعمیراتی نقشے، تعمیر کے معیار اور زائرین کے لئےمختص سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

کمیٹی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تمام ترقیاتی اور تعمیراتی مراحل میں اس مقدس مقام کی تاریخی اور مذہبی حرمت و اہمیت کو اولین ترجیح دی جائے، جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر سے روضۂ مبارک پر حاضری کے لیے آنے والے زائرین کو مناسب اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آن لائن اجلاس میں زائرین خدمت کمیٹی کے اراکین زوار نیاز حسین لغاری، غلام حیدر لغاری، منور حسین خواجہ، میر امداد علی پیرل تالپور، آغا سید مہر علی شاہ، یار محمد لنجوانی، بریگیڈیئر (ر) کرار حسین، علی زیب، مبشر میر، غلام مہدی اور منظر نقوی نے شرکت کی۔

اجلاس میں معروف سندھی اسکالر زوار عبدالستار درس کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔کمیٹی نے ان کی علمی و تحقیقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زوار عبد الستار درس نے اپنی تحقیق، کتب، تحریروں اور تقاریر کے ذریعے روضۂ بی بی خدیجہ ماہم سلام اللہ علیہا اور اس کی تاریخی و مذہبی اہمیت کو وسیع پیمانے پر اجاگر کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

زوار عبد الستار درس اس وقت عارضۂ قلب کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی بائی پاس سرجری متوقع ہے۔ کمیٹی کے اراکین نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ انہیں کامیاب علاج، صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے تاکہ وہ جلد صحتیاب ہوکر اپنی علمی، تحقیقی اور مذہبی و تنظیمی سرگرمیاں دوبارہ جاری رکھ سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Federal Minister Giving tablet to FBISE 2nd Position Holder Federal Minister Giving tablet to FBISE 2nd Position Holder
پاکستان11 گھنٹے ago

بارہویں جماعت میں دوسری پوزیشن، وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو کی طالبہ کو مبارکباد، ٹیبلٹ کا تحفہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےاسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس...

Maryam Nawaz Maryam Nawaz
پاکستان12 گھنٹے ago

جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں، مریم نواز

لایور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ آج ان...

islamabad shops islamabad shops
پاکستان12 گھنٹے ago

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم کا اعلان...

gold gold
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک روز بعد ہی سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی...

bibi maham bibi maham
پاکستان13 گھنٹے ago

روضۂ معصومۂ سندھ کے جاری ترقیاتی کام پر زائرین خدمت کمیٹی کا اظہارِ اطمینان

کراچی(صداۓ سچ نیوز ) زائرین خدمت کمیٹی سندھ نے جمعرات کو منعقدہ اپنے آن لائن اجلاس میں اگھم کوٹ، ضلع...

Taif Taif
تازہ ترین13 گھنٹے ago

طائف شہر میں یمنی حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام ، ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

طائف (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے شہر طائف میں یمنی حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا تاہم ملبہ...

Saudi airstrikes in Yemen. Saudi airstrikes in Yemen.
پاکستان19 گھنٹے ago

یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 3 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز نشانہ بنے، حوثیوں کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔ یمن کے...

social-media-campaign social-media-campaign
پاکستان19 گھنٹے ago

پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزارت داخلہ نے تمام...

Uzma Bukhari Uzma Bukhari
پاکستان19 گھنٹے ago

اقوام متحدہ نے مریم نواز کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ نے مریم نواز کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’...

Trump Trump
تازہ ترین19 گھنٹے ago

ٹرمپ کی یورپی یونین کی کینیڈا کو رکنیت دینے پر یورپ سے تجارت ختم کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو رُکن بنانے کی صورت میں یورپی ممالک پر بھاری...

Trending