Connect with us

پاکستان

جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz

لایور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ آج ان پر بیٹی کی گریجویشن میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقیدکی جارہی ہے لیکن جہاز کے سارے اخراجات انہوں نے خود ادا کیے، وہ عوام کو جوابدہ ہیں کسی یوٹیوبر کو نہیں۔

ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑی تنقید ہو رہی ہےکہ مریم نواز نے سرکاری طیارہ بک کرایا، سوچا جہاز پرتنقید ہو رہی ہے تو میں چنگچی پر بیٹھ کر ملتان چلی جاتی ہوں، وہ جہاز مریم نواز کا نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے، چاروں وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہیں، صرف مجھ پرتنقید ہورہی ہے، بیٹی کی گریجویشن میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقید کی جارہی ہے  لیکن آپ کو بتا دوں اس کے سارے اخراجات پونے3 کروڑ روپے خود ادا کیے۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ تنقید اس لیے ہو رہی ہےکہ میں کام کرتی ہوں، مریم نواز پرتنقید کرکے ان کو ڈالر ملتے ہیں، مجھ پر تنقید کرنے والے تم کون ہوتے ہو، میں وزیراعلیٰ بننے سے پہلےکمرشل فلائیٹ پر باہر جاتی تھی، عوام کی خوشحالی کے لیے طیارے پر مجھے جہاں جانا پڑا جاؤں گی، میں طیارے میں بھی ہوں تو میرا دفتر چلتا ہے،میں آپ کی تنقید کا جواب نہیں دوں گی، آپ تنقید کرتے رہو مجھے فرق نہیں پڑتا۔ پنجاب کے ترقیاتی کاموں پر بہت تنقید ہوتی ہے، اس ترقی کو دیکھ کر جو آئینہ دکھایا جارہا ہے تنقید اس پر ہورہی ہے، باقی صوبوں میں جاؤ تو ایسا لگتا ہےکہ انیس سو ڈیڑھ میں آگئے ہیں، پنجاب میں تین سو ارب روپے اپنا گھر، اپنی چھت اسکیم پر لگے ہیں، اس پر کوئی بات نہیں کرتا ، پنجاب کے عوام کی خدمت پر کوئی نہیں بولتا، حسرت ہے کہ کوئی یہ کہہ دے انھوں نے بھی اپنے صوبے میں ترقیاتی کام کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ پنجاب کو ناکام قرار دیتے ہوئےکہا کہ خیبرپختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے انہیں کسی نے نہیں پوچھا وہ سڑک پر بیٹھے رہے، پنجاب کے عوام نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا، انہیں پنجاب کے عوام نے مستردکیا تو وہ خودساختہ اغوا ہوئے، انہوں نےکرسی مانگی تو کرسی دینے سے انکار کردیا کہ کرسی چوری ہوجائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہنے والا ہرشخص مریم نواز کی ذمہ داری ہے، رواں مالی سال میں پنجاب کے ہرضلع میں گرین بسیں چلیں گی، 3 ہزار  الیکٹرک بسیں عوام کی خدمت کے لیے موجود رہیں گی، ایسے علاقوں میں گرین بسیں چلا رہےہیں جہاں عوام نے سرکاری ٹرانسپورٹ کا نام بھی نہیں سنا تھا، طلبا کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیک دیں گے، دنیا کی مہنگی ترین کینسر کی مشین اسپتال میں نصب کی ہے،  عوام کی حفاظت کے لیے امن وامان بہتر بنایا، کسی اور میں یہ ہمت نہیں تھی، لوگوں نے مقدمات سے ڈرانے کی کوشش کی، میں نہیں ڈرتی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Federal Minister Giving tablet to FBISE 2nd Position Holder Federal Minister Giving tablet to FBISE 2nd Position Holder
پاکستان10 گھنٹے ago

بارہویں جماعت میں دوسری پوزیشن، وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو کی طالبہ کو مبارکباد، ٹیبلٹ کا تحفہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےاسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس...

Maryam Nawaz Maryam Nawaz
پاکستان11 گھنٹے ago

جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں، مریم نواز

لایور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ آج ان...

islamabad shops islamabad shops
پاکستان11 گھنٹے ago

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم کا اعلان...

gold gold
پاکستان11 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک روز بعد ہی سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی...

bibi maham bibi maham
پاکستان11 گھنٹے ago

روضۂ معصومۂ سندھ کے جاری ترقیاتی کام پر زائرین خدمت کمیٹی کا اظہارِ اطمینان

کراچی(صداۓ سچ نیوز ) زائرین خدمت کمیٹی سندھ نے جمعرات کو منعقدہ اپنے آن لائن اجلاس میں اگھم کوٹ، ضلع...

Taif Taif
تازہ ترین12 گھنٹے ago

طائف شہر میں یمنی حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام ، ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

طائف (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے شہر طائف میں یمنی حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا تاہم ملبہ...

Saudi airstrikes in Yemen. Saudi airstrikes in Yemen.
پاکستان18 گھنٹے ago

یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 3 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز نشانہ بنے، حوثیوں کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔ یمن کے...

social-media-campaign social-media-campaign
پاکستان18 گھنٹے ago

پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزارت داخلہ نے تمام...

Uzma Bukhari Uzma Bukhari
پاکستان18 گھنٹے ago

اقوام متحدہ نے مریم نواز کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ نے مریم نواز کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’...

Trump Trump
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ٹرمپ کی یورپی یونین کی کینیڈا کو رکنیت دینے پر یورپ سے تجارت ختم کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو رُکن بنانے کی صورت میں یورپی ممالک پر بھاری...

Trending