تازہ ترین
قالیباف کا ایران پر امریکی پابندیوں کی قرارداد ویٹو کرنے پر چین و روس کا خیر مقدم
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق قرارداد ویٹو کرنے پر چینی اور روسی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے ویٹو نے سلامتی کونسل کے سیاسی استعمال کو مسترد کر دیا اور قانون کی حکمرانی کی دوبارہ توثیق کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یک قطبی نظام جس میں ایک فریق طاقت اور دباؤ کے ذریعے دوسرے فریق سے رعایتیں حاصل کرتا ہے، ختم ہو چکا ہے۔
ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے کثیرالجہتی نظام کے دفاع پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یک طرفہ پسندیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر ایک بار پھر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس حوالے سے اقوامِ متحدہ میں پیش کی گئی قرار داد کو چین اور روس نے ویٹو کر دیا۔
قرارداد میں ماہرین کے آزاد پینل کی بحالی شامل تھی، جس کا کام خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنا، 15 رکنی سلامتی کونسل کو رپورٹ دینا اور مزید کارروائی کی سفارش کرنا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

