تازہ ترین
آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی اور آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستے بنانے کے لیے 5 ارب ڈالر کا کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے نئے فنڈ میں 5 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، عمان، عراق اور اردن سے مجموعی طور پر مزید 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے کو پارٹنرشپ فار الائیڈ ٹرسٹ اینڈ کنسٹرکشن کا نام دیا گیا ہے اور امریکی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اس فنڈ کو چلائے گی۔ مجوزہ فنڈ سے جنگ میں تباہ پائپ لائنز اور ریفائنریاں دوبارہ تعمیر کی جائیں گی۔
امریکی حکام کے مطابق منصوبے پر بات چیت ابھی جاری ہے شرائط میں تبدیلی ممکن ہے اور فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ کون سے ممالک حتمی طور پر اس میں شامل ہوں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

