تازہ ترین
غزہ میں جنگ بندی برقرار، تمام خلاف ورزیاں ختم کی جائیں، آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان
نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں غزہ پر اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ بیان کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ میں مسلسل انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل پہلے مرحلے کے جامع منصوبے کی زیر التوا ذمہ داریاں فوری پوری کرے، غزہ میں انسانی امداد اور بحالی کا سامان فوری اور بلا رکاوٹ پہنچنے دیا جائے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی برقرار رکھی جائے اور تمام خلاف ورزیاں ختم کی جائیں، روڈ میپ جامع منصوبے کا لازمی حصہ اور دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کا فریم ورک ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق دوسرے مرحلے میں اسرائیلی انخلا اور بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی شامل ہے، غزہ کی انتظامیہ کیلئے قومی کمیٹی کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہئیں۔
بیان کے مطابق فلسطینیوں کی جبری بے دخلی یا انہیں وطن سے نکالنے کے اقدامات، فلسطینی علاقوں کے جغرافیائی اور آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنے کی کوششیں مسترد کرتے ہیں۔
مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی آبادکاری، فلسطینی زمینوں پر قبضے اور گھروں کی مسماری فوری روکی جائے۔ آبادکاروں کے تشدد، دہشتگردی اور جبری بے دخلی کے اقدامات واپس لیے جائیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلم اور مسیحی مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت متاثر کرنے پر تشویش ہے۔ برطانیہ اور یورپی ممالک کی اسرائیلی آبادکاری کے خلاف حالیہ اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
بیان میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت روکنے کیلئے مزید موثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ غزہ فلسطینی سرزمین کا لازمی حصہ برقرار رہنا چاہیے۔
مشترکہ بیان میں آٹھ ممالک نے مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی دوبارہ یکجائی پر زور دیا اور کہا گیا کہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کیلئے ناقابل واپسی راستہ ضروری ہے، مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بناکر خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔
مشترکہ بیان میں دو ریاستی حل کے ذریعے خطے میں پائیدار اور جامع امن کے حصول پر زور دیتے ہیں اور جامع منصوبے پر عملدرآمد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہیں۔
بیان کے مطابق جامع منصوبے پر عملدرآمد کیلئے امریکا کا کردار ناگزیر ہے، تمام فریقوں بالخصوص اسرائیل کو ذمہ داریاں پوری کرانے کیلئے امریکا فعال کردار ادا کرے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

