تازہ ترین
کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیروں کا خفیہ اجلاس، ایران اور یمن تنازع پر تفصیلی غورکیا گیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ قومی سلامتی مشیروں نے کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ اجلاس کیا،جس میں ایران اور یمن کی صورتحال پر کئی گھنٹے مشاورت کی گئی۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کےمطابق نائب صدرجےڈی وینس کی زیرِصدارت اجلاس میں وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیردفاع پیٹ ہیگستھ، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف،سی آئی اے ڈائریکٹرجان ریٹکلف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین شریک ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق اجلاس میں ایران جنگ کے آئندہ لائحہ عمل اور یمن میں سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ایگزیوس کےمطابق ایران کےساتھ سفارتی کوششوں میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث ٹرمپ انتظامیہ ایران کے حوالے سے آئندہ اقدامات پر غور کر رہی ہے،ٹرمپ کی جانب سےدوبارہ بڑی فوجی کارروائی کے امکان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کےمطابق ٹرمپ نےایران سےمتعلق صورتحال پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی صورتحال اچھی نہیں، آگے کیا ہوگا، جلد پتا چل جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

