تازہ ترین
سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود، پاکستانی پروازیں کم ترین سطح پر آگئیں
ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر حوثیوں کے حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود سطح پر آنے کی وجہ سے پاکستان کی پروازیں بھی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 114 پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل رپورٹ ہوئیں جبکہ 77 میں تاخیر ہوئی۔
ریاض ائیرپورٹ کی بندش سے آج بھی پاکستان سے ریاض کی 28 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ ریاض ائیرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک کیلئے بند ہے۔
ادھر پی آئی اے نے ملتان سے ریاض کی پرواز پی کے 765 متبادل ائیرپورٹ کیلئے روانہ کردی ہے،کراچی سے جدہ کی 2، سیالکوٹ اور ملتان سے دمام کی ایک، ایک پرواز منسوخ ہے اور لاہور مدینہ کی پروازوں ایس وی 724، 725 میں 5 گھنٹے تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے اسکردو کی 4 پروازوں میں ڈھائی سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کی 5 پروازوں میں 3 سے 8 گھنٹے تک اور کراچی سے اسلام آباد کی 7 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

