پاکستان
کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار اور دو راہگیر زخمی
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہوئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس نے ناکے پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ کار سوار ملزمان رکنے کی بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے پیچھا کیا، ملزمان نے جوائنٹ روڈ پر پہنچ کر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

