Connect with us

پاکستان

ایمرجنسی کا نفاذ آئینی اقدام ہے، حکومت سے بات چیت کریں، بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے درخواست

Chairman-PPP

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے ہر ممکن کوشش کی، تحریک انصاف کی حکومت نےسیاسی خودکش حملہ کیا۔ آرٹیکل 232 کے تحت صدرہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کاہاتھ ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کواسپانسر کررہاہے، دہشتگردی سے لڑیں گے، پیچھےنہیں ہٹیں گے۔ بھارت کواپنی شکست ہضم نہیں ہوگی، بھارت کوجنگ میں وہ سبق سکھایاجووہ بھول نہیں سکتے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ متحد ہوکر دہشتگردی کامقابلہ کیاجاسکتا ہے، وفاقی حکومت ہرمحاذپرنہیں لڑسکتی، بنیادی ایشوز پراتفاق رائے نہیں ہوگا تو ملک کا نقصان ہوگا، دہشتگردوں سےکل ڈرےتھےاورنہ آئندہ ڈریں گے، دہشتگردی کے خلاف اکیلے بھی لڑناپڑا تولڑیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں پھربات چیت کیلئے ہاتھ بڑھائیں، ایمرجنسی کو ہمیشہ جاری نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نےجلسےمیں حلف لیادہشتگردی کامقابلہ نہیں کروں گا، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ آئینی ہے، موجودہ حالات کی ذمہ دارپی ٹی آئی کی صوبائی قیادت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے سیاسی خودکش حملہ کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نےہنگامی حالت کے نفاذ سے پہلے سیاسی راستہ اختیارکرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومتی اقدام پراختلاف اور اپنی آواز بلندکرے، اپوزیشن کوحکومتی فیصلے کی مخالفت،اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان2 گھنٹے ago

جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی...

Bushra Bibi’s Bushra Bibi’s
پاکستان2 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی...

National Assembly National Assembly
پاکستان2 گھنٹے ago

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی سے متعلق  قرارداد پیش...

Chairman-PPP Chairman-PPP
پاکستان3 گھنٹے ago

ایمرجنسی کا نفاذ آئینی اقدام ہے، حکومت سے بات چیت کریں، بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے درخواست

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے انتہائی قدم اٹھانے سے...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی (صداے سچ نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل...

Zayan-Ali-Khan Zayan-Ali-Khan
پاکستان4 گھنٹے ago

زایان علی خان نے "انڈر 12 کیٹیگری” میں بہترین تیراک کا اعزاز حاصل کرلیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور کے ایچی سن کالج کے زایان علی خان نے آل پاکستان انٹر اسکول سوئمنگ چیمپئن...

Saudi Airport Saudi Airport
تازہ ترین4 گھنٹے ago

سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود، پاکستانی پروازیں کم ترین سطح پر آگئیں

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر حوثیوں کے حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود سطح پر آنے...

Laiba suicide case. Laiba suicide case.
پاکستان5 گھنٹے ago

طالبہ لائبہ کی خودکشی کا کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے ریکور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) طالبہ لائبہ کی خودکشی کے کیس میں ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری...

weather-of-karachi weather-of-karachi
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے،سمندری ہوائیں بند ہونے کےباعث شہر میں حبس کی کیفیت...

LNG Cargo LNG Cargo
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول، سردیوں میں گیس فراہمی کے خدشات تاحال برقرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول ہو گیا ہے، تاہم...

Trending