Connect with us

پاکستان

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش

National Assembly

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی سے متعلق  قرارداد پیش کر دی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت جاری اجلاس میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کے پی میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد ایوان میں بحث کے لیے پیش کر دی۔

خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا صدارتی فرمان بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گزارش ہے کہ وقفۂ سوالات معطل کیا جائے۔

جس کے بعد قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات کی کارروائی معطل کر دی گئی۔

سہیل آفریدی نے اپنی سیاست کو پروان چڑھانے کو ترجیح دی: اعظم تارڑ

اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دوستوں نے کہا ایمرجنس لگا کر منتخب حکومت کو باہر پھینک دیا گیا، کے پی حکومت کا دہشت گردی کے خلاف رویہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ تھا، کابینہ اجلاس میں ڈھائی گھنٹے کی گفتگو کے بعد ایمرجنسی کی تجویز دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے نظریہ کی وجہ سے دہشت گردی کو ہوا ملی، وزیرِ اعلیٰ کے پی نے افواج اور شہریوں کی شہادتوں کو نظرِ انداز کیا، سہیل آفریدی نے اپنی سیاست کو پروان چڑھانے کو ترجیح دی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے اعلان کے بعد 10 روز میں ایوان سے منظوری لازم ہے، پاک فوج نے قربانیاں دے کر وہاں امن حاصل کیا اور دہشت گردی پر قابو پایا تھا، 2024ء تک 2911 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

وزیرِ قانون نے کہا کہ 15 اکتوبر 2025ء سے اب تک 3787 دہشت گردی کے واقعات ہوئے، غیرمعمولی صورتِ حال کے لیے غیر معمولی اقدامات ناگزیر تھے، سزا یافتہ شخص کے لیے رہائی کا سب سے اہم فورم عدالت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے اعلانات کیے گئے، صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی خواہش پر مذاکرات شروع کیے، ہم نے معاملات سنجیدگی سے حل کرنے کی پوری کوشش کی، قوم نے دیکھا کئی بار مفاہمتی ڈرافٹ میں ترامیم کی گئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ آگے بڑھنا چاہتے تھے، دوسری طرف سے بانی کی رہانی اور ان سے ملاقاتوں کا مطالبہ کیا جاتا رہا، کیا صوبائی حکومت کا فرض نہیں ہے کہ وہ جنازوں میں جائیں، کے پی میں امن و امان کی صورتِ حال نظرِ انداز کر کے وفاق پر چڑھائی کا اعلان کیا گیا، آپ نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بھرپور کوشش کی گئی کہ معاملات کو جمہوری انداز میں حل ہونا چاہیے، ہم نے بار بار یہ باور کرایا کہ دہشت گردی قومی سلامتی کا معاملہ ہے، انہوں نے کہا آپ پہلے بانی کے لیے آسانیوں کی بات کریں باقی معاملات بعد میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی صوبے کو جلتا چھوڑ کر ملکی دوروں پر نکلے، کسی گرفتار شخص کی رہائی صرف عدالت ہی دے سکتی ہے، صرف صدر کے پاس اختیار ہے کہ کوئی رحم کی اپیل کرے تو صدر اختیار استعمال کر سکتے ہیں، ہمیں سیاست سے زیادہ ریاست عزیز ہے، ایمرجنسی فیصلہ خوشی سے نہیں بلکہ آخری آپشن کے طور پر کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان3 گھنٹے ago

جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی...

Bushra Bibi’s Bushra Bibi’s
پاکستان3 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی...

National Assembly National Assembly
پاکستان3 گھنٹے ago

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی سے متعلق  قرارداد پیش...

Chairman-PPP Chairman-PPP
پاکستان5 گھنٹے ago

ایمرجنسی کا نفاذ آئینی اقدام ہے، حکومت سے بات چیت کریں، بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے درخواست

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے انتہائی قدم اٹھانے سے...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان5 گھنٹے ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی (صداے سچ نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل...

Zayan-Ali-Khan Zayan-Ali-Khan
پاکستان5 گھنٹے ago

زایان علی خان نے "انڈر 12 کیٹیگری” میں بہترین تیراک کا اعزاز حاصل کرلیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور کے ایچی سن کالج کے زایان علی خان نے آل پاکستان انٹر اسکول سوئمنگ چیمپئن...

Saudi Airport Saudi Airport
تازہ ترین6 گھنٹے ago

سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود، پاکستانی پروازیں کم ترین سطح پر آگئیں

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر حوثیوں کے حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود سطح پر آنے...

Laiba suicide case. Laiba suicide case.
پاکستان7 گھنٹے ago

طالبہ لائبہ کی خودکشی کا کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے ریکور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) طالبہ لائبہ کی خودکشی کے کیس میں ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری...

weather-of-karachi weather-of-karachi
پاکستان7 گھنٹے ago

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے،سمندری ہوائیں بند ہونے کےباعث شہر میں حبس کی کیفیت...

LNG Cargo LNG Cargo
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول، سردیوں میں گیس فراہمی کے خدشات تاحال برقرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول ہو گیا ہے، تاہم...

Trending