تازہ ترین
امریکا کا ایران پر ’مدر آف آل بمز‘ گرانے پر غور، حملے کے بعد امریکا جنگ میں فتح کا اعلان بھی کرسکتا ہے، امریکی میڈیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے حملے کے ایران پر حملوں کے نئے منصوبے تیار کیے ہیں جن میں مبینہ طور پر ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ’مدر آف آل بمز ‘ (MOAB) کا ممکنہ استعمال بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی کے حوالے سے داخلی فوجی منصوبہ بندی پر ہونے والی بات چیت سے باخبر متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اسلحہ خانے میں موجود سب سے بڑے غیر جوہری بم ‘جی بی یو-43/بی میسیو آرڈیننس ائیر بلاسٹ’ (GBU-43/B Massive Ordnance Air Blast) جسے ‘ایم او اے بی’ (MOAB) بھی کہا جاتا ہے، کا ایران کے ساتھ تنازع میں پہلی بار استعمال کشیدگی میں بڑے اضافےکا باعث بنے گا۔ تاہم اس بارے میں شکوک و شبہات موجود ہیں کہ یہ کسی بھی اسٹریٹجک مقصد کو حاصل کرنے یا جنگ کا پانسہ پلٹنے میں کتنا موثر ثابت ہو گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران وائٹ ہاؤس کے مشیروں نے ایران کے حوالے سے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ نے عوامی سطح پر اعلان کیا تھا کہ وہ وسط مدتی انتخابات سے قبل کوئی نیا قدم نہیں اٹھائیں گے تاہم کئی مشیروں نے نجی طور پر بتایا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ صدر کا یہ بیان حتمی ہے یا الیکشن کے دن سے پہلے اس میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
ایک ذریعے نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ٹرمپ نے فوج کو ایرانی اہداف کے خلاف اضافی اسٹرائیک پیکجز تیار کرنے کا حکم دیا ہے جن میں ’توانائی کا وسیع بنیادی ڈھانچہ‘ اور MOAB کا ممکنہ استعمال شامل ہے۔
اسی ذریعے نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے جو اصطلاح استعمال کی گئی وہ یہ تھی کہ یہ حملہ ’سینٹ کام کی ذمہ داری کے علاقے میں امریکی انخلا سے پہلے‘ کیا جائے گا۔
یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران پر بڑا حملہ کرنے کے بعد فتح کا اعلان کرنے اور فوری طور پر تمام امریکی فوجیوں کو خطے سے باہر نکالنے کی کوشش کر سکتی ہے۔
سی این این کو ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ ایران کی جوہری تنصیبات بشمول ‘پک ایکس ماؤنٹین’ پر حملے کے فوجی منصوبوں میں بھی واضح طور پر MOAB کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔
حالیہ مہینوں میں ٹرمپ نے بارہا ‘پک ایکس’ پر حملے کی دھمکی دی ہے جہاں امریکا اور اسرائیل کے مطابق ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے اہم اجزا ذخیرہ کر رکھے ہیں۔ ٹرمپ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ان کا ہدف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سوالات موجود ہیں کہ آیا MOAB ایران کی زمین جوہری تنصیبات کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہو گا یا نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ جی پی ایس گائیڈڈ بم 9 رہائشی بلاکس کے برابر علاقے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس میں پک ایکس (جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گرینائٹ کی تہوں سے محفوظ ہے) اور دیگر ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے زمین کی سطح کے نیچے کافی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت کا فقدان ہے۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ اگر اسے استعمال کیا گیا تو MOAB متاثرہ علاقے پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گا لیکن ممکنہ طور پر اس کا اثر صرف سطح تک ہی محدود رہے گا اس کے باوجود ٹرمپ MOAB کو ایک ‘نفسیاتی ہتھیار’ کے طور پر استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
عراق جنگ کے دوران تیار کیا گیا MOAB، ہوا میں پھٹنے والا (air blast-type) وار ہیڈ ہے جو زمین سے ٹکرانے سے پہلے ہی پھٹ جاتا ہے۔
سال 2003 میں اس کی جانچ کے آخری مراحل کے دوران،فوجی حکام نے سی این این کو بتایا تھا کہ MOAB کو بنیادی طور پر ’نفسیاتی کارروائیوں‘ کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھیار کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔ اس وقت عسکری حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ اتنا بڑا دھماکہ عراقی فوجیوں کو خوفزدہ کر کے انہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دے گا اور وہ لڑنے کی ہمت نہیں کریں گے۔
اپنے اصل تصور کے مطابق MOAB کو فوجیوں اور فوجی آلات کے اجتماعات یا زمین کی سطح کے اوپر بنے انتہائی مضبوط بنکرز کے خلاف استعمال کیا جانا تھا تاہم بعد ازاں اس کے اہداف کے دائرہ کار کو بڑھا کر زمین کی سطح کے نیچے چھپے اہداف جیسے غاروں یا سرنگوں کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے وہ پہلے صدر تھے جنہوں نے MOAB کو باقاعدہ جنگ میں استعمال کیا تھا۔ 2017 میں اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران انہوں نے امریکی فوج کو افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اس سب سے طاقتور غیر جوہری بم کو گرانے کا اختیار دیا تھا۔ افغان حکام کے مطابق اس حملے میں داعش کے 36 جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

