پاکستان
کراچی میں 12 دسمبر کو چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد ہوگی
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی ایڈیٹرز کلب اور زائرین خدمت کمیٹی، درگاہ معصومۂ سندھ کے مشترکہ زیرِ اہتمام چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس ہفتہ 12 دسمبر 2026ء کو شام 5 بجے محمد ابراہیم جویو آڈیٹوریم، محکمہ ثقافت سندھ، کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے ممتاز علماء، مشائخ، دانشور، ادیب، صحافی اور سماجی شخصیات شرکت کرکے امن، محبت، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کی اہمیت پر اظہارِ خیال کریں گی۔
یہ سالانہ کانفرنس حضرت سیدہ خدیجہ ماہم سلام اللہ علیہا بنت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی نسبت سے منعقد کی جا رہی ہے، جن کا مزار مبارک سندھ کے تاریخی مقام اگھم کوٹ ضلع بدین میں واقع ہے۔
منتظمین کے مطابق کانفرنس کا مقصد سندھ کی صدیوں پرانی صوفیانہ روایات، مذہبی ہم آہنگی اور اہلِ بیت اطہارؑ کی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت دوستی، اخوت اور خدمتِ خلق کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔
منتظمین نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں بین المذاہب مکالمہ اور باہمی احترام وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ یہ کانفرنس معاشرے میں نفرت، انتہاپسندی اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے ایک انتہائی مثبت پیغام ثابت ہوگی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

