پاکستان
ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (FEST) کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار اور روح پرور محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔ محفل کا مقصد حضور نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی امن، محبت، رواداری، اخوت اور انسانیت سے متعلق آفاقی تعلیمات کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کے دوران ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت سے بھرپور نعتیہ کلام پیش کیا، جس سے محفل کی روحانی فضا مزید پُرنور اور ایمان افروز ہوگئی۔
انجینئر ثناء مختار، اسسٹنٹ پروفیسر فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، منیجر اسٹوڈنٹ افیئرز اور تقریب کی منتظمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ و طالبات میں اسلامی اقدار، اخلاقی تربیت اور دینی شعور کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ منانے کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو اپنائیں۔ انہوں نے تقریب میں طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت اور اساتذہ کرام کے تعاون کو بھی سراہا۔
معروف مذہبی اسکالر علامہ حافظ تحسین قریشی نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضور نبی کریم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق، رحم دلی، صداقت، عدل و انصاف اور خدمتِ انسانیت کے روشن پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی انفرادی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اسوۂ حسنہ کو مشعلِ راہ بنائیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔
پروفیسر ڈاکٹر عمر شہباز خان، ڈائریکٹر کیمپس، ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے اختتامی کلمات میں فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، بالخصوص انجینئر ثناء مختار اور ان کی انتظامی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بامقصد اور روحانی تقریب کے انعقاد پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری صرف معیاری تعلیم کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ طلبہ و طالبات کی اخلاقی اور کردار سازی بھی ان کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات ایک پُرامن، ہمدرد اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے رہتی دنیا تک مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں دیانت داری، برداشت، حسنِ اخلاق، رواداری اور احترامِ انسانیت کو فروغ دیں اور ذمہ دار شہری بن کر معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب کا اختتام سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے، امن و محبت، بھائی چارے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے فروغ کے عزم کے ساتھ ہوا۔ اس روح پرور محفل نے ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے طلبہ و طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت، کردار سازی اور باہمی اتحاد کے فروغ کے عزم کی بھرپور عکاسی کی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

