پاکستان
راجہ ناصر عباس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر برس پڑے
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجا ناصر عباس تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی پر برس پڑے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ بانی کی بہنیں خاموش رہیں اور کچھ بھی نہ بولیں۔
انہوں نے کہا کہ اب جب خیبر پختونخوا میں حکومت گرادی گئی ہے تو کہاں ہیں پارٹی کے بولنے والے؟ وہ کیوں نہیں بولتے، کیوں آواز نہیں اٹھاتے، کیوں وہ جاکر پٹیشن دائر نہیں کرتے۔
سینیٹر راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی لاپتہ ہیں، کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، وزیراعلیٰ کی رہائی کے لیے اور اپنے اسپیکر کے لیے یہ لوگ کیوں نہیں بولتے، جائیں اور پٹیشن دائر کریں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کو جانا چاہیے، یہ سب لوگ کیوں نہیں جاتے؟ سب خاموش ہیں، یہ اٹھیں اور پٹیشن دائر کریں، پی ٹی آئی کو عدالت جانا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

