پاکستان
کراچی میں موبائل فون لیکر بھاگنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی پر لڑکیوں نے چپلوں سےدھلائی کردی
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی عدالت نے نوکری کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون لےکر فرار ہونے والے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، احاطہ عدالت میں موجود متاثرہ لڑکیوں نے چپلوں سے ملزم کی دُھلائی کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں نوکری کا جھانسہ دے کر تقریباً 60 لڑکیوں کے موبائل فون لےکر جانے والے ملزم بابر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے متعدد موبائل برآمد کرلیے ہیں اور مزید موبائل فون برآمد کرنے ہیں جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔
عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس موقع پر متاثرہ لڑکیوں کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی جنہوں نے ملزم کو دیکھتے ہی چپلوں اور تھپڑوں سے ملزم کی خوب دھلائی کی۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو گڈاپ میں واقع فارم ہاؤس بلایا تھا جہاں سے وہ لڑکیوں کے موبائل فون لےکر فرار ہوگیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

