Connect with us

پاکستان

اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

DG ISPR

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ اگر طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑےگی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو  میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اپنے مذموم مقاصدکے لیے غیر ریاستی عناصر اور کرائےکے جنگجو استعمال کرتے ہیں، افغانستان کو اب بھی غیر ریاستی عناصر چلا رہے ہیں، یہ ایک رجیم ہے۔افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، دہشت گرد تنظیمیں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ روسی مداخلت کے بعد افغانستان میں متعدد ایجنسیوں اور پراکسیز  نے اپنی جڑیں مضبوط کرلیں۔ جیش العدل، القاعدہ اور  آئی ایس کے پی جیسی بین الاقوامی دہشت گرد  تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں، اس بات کی نشاندہی اقوام متحدہ اور امریکا کے علاوہ کئی ممالک کرچکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ  پاکستان افغان طالبان سے صرف یہ کہتا ہےکہ وہ پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی حمایت کرنا بندکرے، افغان طالبان رجیم نے نور ولی خارجی، بشیر زیب اور گل بہادر جیسے دہشت گردوں کوپناہ دے رکھی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں، وہیں سے انہیں اسلحہ ملتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اگر طالبان  رجیم  دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑےگی، افغان طالبان رجیم کی عالمی سطح  پرکوئی ساکھ نہیں ہے، دنیا افغان رجیم کو  نارمل ریاست والا رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرے۔ بین الاقوامی برادری افغان طالبان کو مجبورکرےکہ وہ منشیات کی کاشت اور  پیداوار روکے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاک افواج افغانستان رجیم کےتمام خطرات بشمول ڈرونزکا سدباب کرنےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kia kia
پاکستان3 گھنٹے ago

کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ہائبرڈ ایس یو وی اسپورٹیج ایل کے دونوں ماڈلز کی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی نے دہلی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، زہریلی اسموگ سے شہریوں کی صحت خطرے میں

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی...

Crude Oil Prices Crude Oil Prices
تازہ ترین3 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی، سعودی عرب کا تیل کی ترسیل کے لیے متبادل پائپ لائن نظام وسیع کرنے کا منصوبہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) آبنائے ہرمز کی مؤثر ناکہ بندی اور عالمی تیل کی ترسیل میں پیدا ہونے والی شدید...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ کو طاقتور اور معقول جواب دینے کا دعویٰ، جنگ روکنے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد کر دی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد...

US Iran US Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کا امریکی دباؤ اور غیرمعمولی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار، جنگ بندی کا معاہدہ تاحال دور

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے...

Rawalpindi Rawalpindi
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی، گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں گھر سے  37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری کرنے والی ملازمہ کو...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے، زیادہ امکان یہی ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں ہم جنگ میں ہیں، ہم...

usdrone usdrone
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے اور 2...

Punjab CM Maryan nawaz Punjab CM Maryan nawaz
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری دیدی

لاہور (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری...

netanyahu-trump-card netanyahu-trump-card
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایزن کوٹ کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، نیتن یاہو حکومت میں شمولیت سے انکار، امریکی مداخلت بھی قبول نہیں

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں یاشر پارٹی کے...

Trending