پاکستان
خیبر پختونخوا کے 14 محکموں میں 3 ارب 58 کروڑ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
پشاور(صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت کے دوران مختلف محکموں کے آڈٹ کے دوران 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں اور مشکوک اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں ایک ارب 20 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ٹھیکوں کی مشکوک اور غیر شفاف منظوری، ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں میں 90کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد کی اضافی ادائیگیوں، 60کروڑ روپے سے زائد کے غیر مجاز اخراجات اور ٹھیکیداروں کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے باوجود کارروائی نہ کرنے کے باعث 37 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کے مالی نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آڈٹ سال 25-2024 کے دوران قواعد و ضوابط کی پابندی سے متعلق آڈٹ کے پہلے مرحلے میں آڈٹ کے لیے منتخب 28 پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران (PAOs) میں سے 14انتظامی محکموں کا آڈٹ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران 11 کروڑ 70 لاکھ 9 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی جس کی آڈٹ حکام نے بھی تصدیق کی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

