پاکستان
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات، سہیل آفریدی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس میں عدم حاضری پرسہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 نومبرتک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کےتحت این سی سی آئی اے نےمقدمہ درج کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں بھی عدالت نے سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر نے انسداددہشتگردی عدالت میں کیس میں پولیس کا چالان جمع کروادیا، چالان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگرنامزد ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ کیس میں چالان جمع ہوگیا، ملزمان نامزد ہوگئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔
چالان کے مطابق ملزمان کی تصدیق پنجاب فرانزک لیب،نادرا نے رپورٹس میں کی، دونوں رپورٹس میں ملزمان کے حملہ کیس میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

