تازہ ترین
امریکی وسط مدتی انتخابات کل ہوں گے، ٹرمپ کی جماعت کو سخت مقابلے کا سامنا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ رائے عامہ کے جائزوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں کامیابی کا مضبوط امکان ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔
ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے 218 نشستیں درکار ہیں، سینیٹ کی 35 نشستوں میں 33 باقاعدہ اور 2 خصوصی انتخابات شامل ہیں۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان 2 سال اور سینیٹرز 6 سال کیلئے منتخب کیے جاتے ہیں۔
سینیٹ میں اس وقت ری پبلکنز کو 53 کے مقابلے میں 47 نشستوں کی برتری حاصل ہے، ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں اکثریت کیلئے 4 نشستوں کا اضافہ درکارہے۔ ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ٹرمپ کے قانون سازی کے ایجنڈے کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔
ری پبلکنز کانگریس کے دونوں ایوانوں پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے، کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول الگ الگ جماعتوں کے پاس بھی جاسکتا ہے۔
قبل از وقت ووٹنگ میں 5 کروڑ 44 لاکھ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرچکے ہیں، وسط مدتی انتخابات میں معیشت، مہنگائی اور امیگریشن اہم انتخابی موضوعات ہیں۔ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد نئی کانگریس کا آغاز جنوری 2027 میں ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

