تازہ ترین
نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران کیخلاف جوہری حملے پر غور کر سکتے ہیں، ٹکر کارلسن کا دعویٰ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مڈ ٹرم انتخابات کے فوری بعد ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ایکس پر اپنے بیان میں کارلسن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں ممکنہ ہدف وسطی ایران میں واقع پِک ایکس ماؤنٹین کو قرار دیا ہے۔
امریک صحافی کا کہنا ہے کہ پہاڑ کے اندر موجود سرنگوں تک رسائی کے لیے امریکی روایتی ہتھیار مؤثر ثابت نہیں ہو سکتے، جس کے باعث جوہری حملے کا آپشن زیرِ غور آ سکتا ہے، اسرائیلی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ ایران نے اس مقام پر جوہری افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
کارلسن کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو سیاسی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت بنانے کے لیے 61 ارکان کی حمایت درکار ہے، نیتن یاہو اس مقصد کے لیے ٹرمپ کی مداخلت اور مدد چاہتے ہیں، جبکہ ناکامی کی صورت میں انہیں وزارتِ عظمیٰ سے محرومی، تحقیقات اور ممکنہ قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسی لیے وہ ٹرمپ کے قریب رہنے اور ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
ٹکر کارلسن نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ حملے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم امارات نے انکار کر دیا، ایران پر جوہری حملے کے نتیجے میں خلیجِ فارس کا پانی آلودہ ہونے اور عالمی سطح پر جوہری جنگ کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کارلسن کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ معاہدے کے حامی ہیں اور صدر ٹرمپ کو سفارتی حل کی جانب مائل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا ہے اور پِک ایکس ماؤنٹین سمیت صرف 1 یا 2 مقامات باقی رہ گئے ہیں، جن سے نمٹنے میں 10 منٹ لگ سکتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

