پاکستان
اسلام آباد: ایف نائن پارک میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے ’’پیڈل پنک‘‘ ایونٹ کا انعقاد
اسلام آباد )sdaY sc ni اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایف نائن پارک اسلام آباد میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے ’’پیڈل پنک‘‘ کے عنوان سے خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے شرکت کی اور ایونٹ کے انعقاد میں معاونت فراہم کی۔
ایونٹ کا مقصد بریسٹ کینسر کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا، بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر نوجوانوں اور شہریوں کی صحت عامہ سے متعلق سرگرمیوں میں شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے سید ذیشان علی نقوی کی معاونت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت نے عوامی صحت کے فروغ، نوجوانوں کی شمولیت اور احتیاطی صحت کے اقدامات میں کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بریسٹ کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے متعلق آگاہی کے فروغ اور عوام کو صحت مند زندگی کی جانب راغب کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

