Connect with us

برطانیہ اور یورپ

برطانیہ: شبانہ محمود نے امیگریشن پالیسی میں نرمی کر دی، کیئر ورکرز کو پانچ سال بعد مستقل رہائش مل سکے گی

UK-visa.jpg

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے حکومتی کابینہ اور صحت کے شعبے سے وابستہ یونینز کی شدید مخالفت کے بعد امیگریشن پالیسی میں جزوی نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کیئر ورکرز کو برطانیہ میں پانچ سال مکمل ہونے پر مستقل رہائش (Indefinite Leave to Remain) کے لیے درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق اس فیصلے سے اندازاً 2 لاکھ 80 ہزار کیئر ورکرز اور ان کے زیرِ کفالت اہل خانہ مستفید ہو سکیں گے۔ نئی تجاویز کے تحت مئی 2025 سے قبل متعلقہ ویزا حاصل کرنے والے اور سالانہ 25 ہزار پاؤنڈ سے زائد آمدن رکھنے والے کیئر ورکرز پانچ سال بعد مستقل رہائش کے اہل ہوں گے۔

تاہم حکومت نے امیگریشن قوانین میں دیگر سخت تبدیلیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سالانہ 50 ہزار پاؤنڈ سے کم آمدن رکھنے والے بیشتر تارکین وطن کے لیے مستقل رہائش حاصل کرنے کی مدت پانچ سے بڑھا کر 10 سال کرنے کی تجویز ہے، جبکہ 50 ہزار 271 پاؤنڈ سے زائد کمانے والے افراد اور بعض سرکاری شعبوں سے وابستہ ڈاکٹرز، نرسز اور اساتذہ پانچ سال بعد مستقل رہائش حاصل کر سکیں گے۔

حکومتی منصوبے کے مطابق سالانہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد صرف تین سال میں مستقل رہائش کے اہل ہو سکیں گے۔

غیر قانونی ذرائع، خصوصاً چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کے لیے مستقل رہائش کی مدت بعض صورتوں میں 30 سال تک بڑھانے کی تجویز بھی برقرار رکھی گئی ہے۔ پناہ گزینوں کے لیے عمومی مدت 10 سال مقرر کرنے اور غیر قانونی طریقے سے داخلے کی صورت میں مزید 10 سال کی اضافی پابندی کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں۔

شبانہ محمود نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مستقل رہائش ایک قیمتی حق ہے جسے اب محض خودکار طریقے سے نہیں دیا جائے گا بلکہ اسے حاصل کرنے کے لیے اہلیت، قانون کی پابندی اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق جو افراد زیادہ معاشی اور سماجی خدمات انجام دیں گے، انہیں نسبتاً جلد مستقل رہائش کا موقع ملے گا۔

حکومتی فیصلے پر لیبر پارٹی کے بعض ارکان پارلیمنٹ نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، خصوصاً ان افراد پر نئے قوانین کے ماضی سے اطلاق کو غیر منصفانہ قرار دیا جا رہا ہے جو پہلے سے برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم ہیں۔

سابق شیڈو ہوم سیکریٹری ڈیانے ایبٹ نے خبردار کیا کہ قانونی طور پر برطانیہ آنے اور ملازمت کرنے والے افراد کے رہائشی حقوق تبدیل کرنا ایک نئے ونڈرش اسکینڈل کا سبب بن سکتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی حکومتی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن نے اپنی اور اپنے خاندانوں کی زندگیاں پہلے سے موجود حکومتی شرائط کے مطابق ترتیب دی ہیں، اس لیے اچانک قواعد تبدیل کرنا ان کے لیے شدید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

دوسری جانب کاروباری تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے قوانین کے باعث برطانیہ ہنرمند اور تجربہ کار غیر ملکی کارکنوں سے محروم ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ بہتر مواقع کے لیے دوسرے ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق تقریباً پانچ لاکھ تارکین وطن کو نئے قوانین کے باعث مستقل رہائش کے لیے موجودہ پانچ سالہ مدت سے زیادہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kia kia
پاکستان2 گھنٹے ago

کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ہائبرڈ ایس یو وی اسپورٹیج ایل کے دونوں ماڈلز کی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی نے دہلی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، زہریلی اسموگ سے شہریوں کی صحت خطرے میں

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی...

Crude Oil Prices Crude Oil Prices
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی، سعودی عرب کا تیل کی ترسیل کے لیے متبادل پائپ لائن نظام وسیع کرنے کا منصوبہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) آبنائے ہرمز کی مؤثر ناکہ بندی اور عالمی تیل کی ترسیل میں پیدا ہونے والی شدید...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ کو طاقتور اور معقول جواب دینے کا دعویٰ، جنگ روکنے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد کر دی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد...

US Iran US Iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا امریکی دباؤ اور غیرمعمولی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار، جنگ بندی کا معاہدہ تاحال دور

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے...

Rawalpindi Rawalpindi
پاکستان4 گھنٹے ago

راولپنڈی، گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں گھر سے  37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری کرنے والی ملازمہ کو...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے، زیادہ امکان یہی ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں ہم جنگ میں ہیں، ہم...

usdrone usdrone
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے اور 2...

Punjab CM Maryan nawaz Punjab CM Maryan nawaz
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری دیدی

لاہور (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری...

netanyahu-trump-card netanyahu-trump-card
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایزن کوٹ کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، نیتن یاہو حکومت میں شمولیت سے انکار، امریکی مداخلت بھی قبول نہیں

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں یاشر پارٹی کے...

Trending