پاکستان
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی نے دہلی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، زہریلی اسموگ سے شہریوں کی صحت خطرے میں
لاہور(صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی زہریلی اسموگ کی لپیٹ میں ہے۔
سوئس ادارے آئی کیو ایئر (IQAir) کے مطابق منگل کی صبح لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 447 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کی انتہائی تشویشناک سطح کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں موجود انتہائی باریک اور مضر صحت ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ تجویز کردہ حد سے تقریباً 60 گنا زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ ذرات سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہوکر دل اور سانس کی سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
ماحولیاتی حکام کے مطابق درجہ حرارت میں کمی اور ہواؤں کی رفتار سست ہونے سے آلودہ ذرات فضا میں جمع ہو رہے ہیں۔ گاڑیوں کا دھواں، تعمیراتی سرگرمیاں، صنعتی اخراج اور فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات بھی آلودگی میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

