Connect with us

پاکستان

کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک بڑی کمی کا اعلان

kia

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ہائبرڈ ایس یو وی اسپورٹیج ایل کے دونوں ماڈلز کی قیمتوں میں 7 لاکھ سے 8 لاکھ روپے تک نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر سے ہو گیا ہے، جس کے تحت اسپورٹیج ایل کے 1.6 ٹی ایف ڈبلیو ڈی ہائبرڈ اور 1.6 ٹی اے ڈبلیو ڈی ہائبرڈ ماڈلز شامل ہیں۔

نئی قیمتوں کے مطابق اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی ہائبرڈ کی سابقہ قیمت ایک کروڑ 21 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جس میں 7 لاکھ روپے کمی کے بعد نئی قیمت ایک کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح اسپورٹیج ایل اے ڈبلیو ڈی ہائبرڈ کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 32 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر ایک کروڑ 24 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

لکی موٹر کارپوریشن کے مطابق رعایتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو کمپنی کے ڈیلر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے نئی بکنگ کروانا ہوگی اور 30 نومبر 2026ء تک مکمل ادائیگی کرنا لازمی ہوگا۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نئی قیمتوں میں فریٹ اور انشورنس کے اخراجات شامل نہیں ہیں، جبکہ گاڑی کی ڈیلیوری کے وقت لاگو ہونے والے اضافی سرکاری ٹیکسز، ڈیوٹیز اور دیگر واجبات بھی خریداروں کو ادا کرنا ہوں گے۔

کِیا کی جانب سے قیمتوں میں اس نمایاں کمی کو محدود مدت کی خصوصی پیشکش قرار دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kia kia
پاکستان3 گھنٹے ago

کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ہائبرڈ ایس یو وی اسپورٹیج ایل کے دونوں ماڈلز کی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی نے دہلی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، زہریلی اسموگ سے شہریوں کی صحت خطرے میں

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی...

Crude Oil Prices Crude Oil Prices
تازہ ترین3 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی، سعودی عرب کا تیل کی ترسیل کے لیے متبادل پائپ لائن نظام وسیع کرنے کا منصوبہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) آبنائے ہرمز کی مؤثر ناکہ بندی اور عالمی تیل کی ترسیل میں پیدا ہونے والی شدید...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ کو طاقتور اور معقول جواب دینے کا دعویٰ، جنگ روکنے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد کر دی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد...

US Iran US Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کا امریکی دباؤ اور غیرمعمولی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار، جنگ بندی کا معاہدہ تاحال دور

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے...

Rawalpindi Rawalpindi
پاکستان4 گھنٹے ago

راولپنڈی، گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں گھر سے  37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری کرنے والی ملازمہ کو...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے، زیادہ امکان یہی ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں ہم جنگ میں ہیں، ہم...

usdrone usdrone
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے اور 2...

Punjab CM Maryan nawaz Punjab CM Maryan nawaz
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری دیدی

لاہور (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری...

netanyahu-trump-card netanyahu-trump-card
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایزن کوٹ کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، نیتن یاہو حکومت میں شمولیت سے انکار، امریکی مداخلت بھی قبول نہیں

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں یاشر پارٹی کے...

Trending