Connect with us

ایکسکلوسِو

سیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ: سید تبسم عباس شاہ) وزیر اعظم پاکستان نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی خالی پوسٹ کیلئے انفارمیشن گروپ کے گریڈ اکیس کے پانچ افسران کا انٹرویو کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کی سینیارٹی لسٹ میں سرفہرست طارق خان کا نام سیکرٹری اطلاعات و نشریات کیلئے زیر غور افسران کی لسٹ سے غائب کر دیا تھا لیکن اب انہیں بھی انٹرویو کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

Tariq Khan Information Group
طارق خان

جمعرات کے روز وزیراعظم پاکستان نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ اکیس کے افسران ارشد منیر، اشفاق خلیل، عمرانہ وزیر، سعید شیخ اور طارق خان کا انٹرویو کیا گیا۔

انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر توقیر شاہ اور احد چیمہ نے وزیراعظم کی معاونت کی۔

تاہم، صدائے سچ کے ذرائع نے دوبارہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی سیٹ کیلئے ارشد منیر اور اشفاق احمد خلیل کو ہی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Arshad Muneer Information Group
محمد ارشد منیر

وزیر اعظم کو مذکورہ افسران کے سروس ریکارڈ، انتظامی رویے، رحجانات اور ان کی شہرت کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ طارق محمود خان تقریباً ڈیڑھ سے او ایس ڈی ہیں جبکہ ارشد منیر ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

وہ دو سال سے زائد عرصہ گریڈ 21 میں گزار چکے ہیں، اس لیے گریڈ 22 میں ترقی کے بھی اہل ہو چکے ہیں۔

Imrana Wazir Information Group
عمرانہ وزیر

عمرانہ وزیر اس وقت ایگزیکٹو ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی ہیں ۔

Saeed Ahmad Shaikh Information Group
سعید احمد شیخ

سعید احمد شیخ ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان ہیں جبکہ اشفاق احمد خلیل ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

Ashfaq Ahmed Khalil Information Group
اشفاق احمد خلیل

اس انٹرویو کی دلچسپ بات یہ کہ وزیر اعظم نے تین افسران کا اجتماعی انٹرویو کیا ہے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر توقیر شاہ اور احد چیمہ کی مشاورت سے وزارتِ اطلاعات کے سیکرٹری کا فیصلہ کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IAIS IAIS
پاکستان1 گھنٹہ ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Federal Investigation Agency (FIA) Federal Investigation Agency (FIA)
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں،...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ...

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان3 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان3 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

Trending