Connect with us

پاکستان

نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، ہزار سی سی نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، ہارون اختر

haroon-akhtar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کی فنانسنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی ہے، ہزار سی سی سے کم کی گاڑی پر کوئی ایڈیشنل ٹیکس نہیں لگے گا۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہارون اختر نے کہا کہ صنعتوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، برآمدات پر مبنی پالیسی طویل مشاورت اور محنت سے مرتب کی گئی ہے، پالیسی کا ایک حصہ گاڑیوں سے متعلق ہے، پالیسی کے باعث اب گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی، مڈل اور اپر کلاس کے لیے گاڑیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی آئے گی، گاڑیوں میں مقامی پیداوار بہت ضروری ہے۔

ہارون اختر نے کہا کہ ایکسپورٹ کے لیے ریوارڈ پالیسی اختیار کی گئی ہے،  ایکسپورٹ میں ہدف پورا کرنے پر ریوارڈ دیا جائے گا، گاڑیوں میں لوکلائزیشن ترجیح ہے تاکہ یہاں روزگار بڑھے، گاڑیوں میں لوگوں کی سیفٹی اسٹینڈرز بھی وزیراعظم کی ترجیح ہے، الیکٹرک وہیکلز کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشہ سال انرجی وہیکلز پالیسی لانچ کردی تھی، الیکٹرک گاڑیوں پر بہت مراعات دی گئی ہیں، مراعات دینے سے ملک میں الیکٹرک وہیکل کی تعداد بڑھے گی، پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے آلات پر کسٹم ایک فیصد، ٹیکس صفر کیا گیا، نئی آٹو پالیسی سے گاڑیاں بنانے کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی، حکومت گاڑیاں برآمد کرنے والوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ لوئر اور مڈل کلاس کے لیے سہولت پیدا کرنے پر وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، الیکٹرک وہیکلز سے لوگوں کو سہولت اور ماحول کو بھی بڑا فائدہ ہوگا، امپورٹ بل کم ہوجائے تو یہ پیسا ہم صحت اور تعلیم پر لگا سکتے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ متوسط طبقے کےلیے گاڑیوں کی صنعت میں سہولت پیدا کی جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

spain prime minister spain prime minister
تازہ ترین30 منٹس ago

اسپین کے فیصلے واشنگٹن یا تل ابیب میں نہیں بلکہ اسپین میں ہوتے ہیں، وزیراعظم پیدرو سانچیز

میڈرڈ (صداۓ سچ نیوز) اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات...

pmln-flag pmln-flag
پاکستان44 منٹس ago

پی پی 203 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسد حنیف جٹ کامیاب

چیچہ وطنی (صداۓ سچ نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری...

kpk-police kpk-police
پاکستان56 منٹس ago

کراچی میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او اسٹیل...

bisp-chairman-Rubina-Khalid bisp-chairman-Rubina-Khalid
پاکستان1 گھنٹہ ago

بی آئی ایس پی کی مالی معاونت خیرات نہیں بلکہ مستحق خاندانوں کا حق ہے، روبینہ خالد

بدین (صداے سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ...

LPG LPG
پاکستان2 گھنٹے ago

روات اور ملحقہ علاقوں میں ایل پی جی گیس کی من مانی قیمتیں، 12 کلو سلنڈر 6700 روپے تک فروخت ہونے لگا

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) راولپنڈی کے علاقے روات اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں...

transport-fares transport-fares
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی تا خوشاب روٹ پر ٹرانسپورٹرز کی مبینہ لوٹ مار، عوام کی جیبوں پر ڈاکے، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) راولپنڈی سے خوشاب اور گردونواح کے علاقوں کو جانے والے مسافروں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا...

SAFF Football Championship SAFF Football Championship
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ساف فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 ہرا دیا

ڈھاکا (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو صفر کے مقابلے...

KSA-ATTACK KSA-ATTACK
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ریاض، تیل کمپنی آرامکو کی عمارت پر حملہ، عمارت کے ایک فلور کو نقصان پہنچا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز ریاض میں سعودی آرامکو...

Display of Weapons Display of Weapons
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی، عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش کیخلاف کارروائی، 3 سیکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی (صداۓ سچ نیوز)کراچی میں عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف سیکیورٹی...

parliament parliament
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان میں 12 صوبوں کے قیام کی تجویز زیرِ غور، 28ویں آئینی ترمیم سے قبل ملک گیر ریفرنڈم کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے تحت...

Trending