تازہ ترین
لبنان میں شامی پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے تقریباً 500 بے گھر ہو گئے
بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان کے مشرقی علاقے وادیٔ بقاع میں شامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تقریباً 500 افراد بے گھر ہوگئے۔
آتشزدگی نے درجنوں خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے 75 خاندانوں کا سامان اور عارضی رہائش گاہیں تباہ ہوگئیں۔
خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ واقعہ لبنان کے ضلع زحلہ کے قصبے بر الیاس میں پیش آیا۔ کیمپ میں تقریباً 500 شامی پناہ گزین رہائش پذیر تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ نے کیمپ کے تمام 59 خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں 75 خاندان مقیم تھے۔ آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث متاثرہ خاندانوں کو اپنا قیمتی سامان نکالنے کا موقع بھی نہیں ملا۔
لبنان کی سول ڈیفنس کے مطابق امدادی ٹیموں نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ ادارے کی ابتدائی رپورٹ میں 30 خیموں اور ایک گاڑی کے جلنے کی تصدیق کی گئی، جبکہ دھوئیں سے متاثر ہونے والے ایک شخص کو طبی امداد کے لیے الناصرہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

