Connect with us

تازہ ترین

نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین مقدمات؛ اسرائیلی عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

Netanyahu

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر برسوں سے جاری کرپشن مقدمات کے حوالے سے آج عدالت میں ہونے والی سماعت میں ہونے والی بڑی پیشرفت نے سب کو حیران کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بدھ کو یروشلم کی ضلعی عدالت میں سماعت کے دوران نیتن یاہو کو آج اہم عدالتی ریلیف مل گیا۔

عدالت نے حیران کن طور پر ان کے خلاف سنگین ترین مقدمے میں الزامات واپس لینے اور دوسرے مقدمے پر نظرثانی کرنے کی سفارش کردی۔

جج ریوکا فریڈمین فیلڈمین نے اٹارنی جنرل گالی بہاراو میارا کو بتایا کہ مقدمہ نمبر 4000 میں نیتن یاہو کو سزا ملنے کے امکانات کم ہیں اور استغاثہ کو اس مقدمے میں رشوت کے الزامات واپس لینے پر غور کرنا چاہیے۔

اس مقدمے میں الزام تھا کہ نیتن یاہو نے ٹیلی مواصلاتی کمپنی بیزک کے مالک شاؤل ایلووچ کو ایک ارب شیکل سے زائد مالیت کے سرکاری فوائد پہنچائے جس کے بدلے انہیں اپنی ویب سائٹ والا پر مثبت خبریں شائع کرانے میں مدد ملی۔

عدالت نے مقدمہ نمبر 2000 پر بھی شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ فرد جرم میں بیان کردہ اقدامات واقعی کوئی مجرمانہ فعل بنتے ہیں یا نہیں۔ اس مقدمے میں الزام ہے کہ نیتن یاہو نے ایک اخبار سے سازگار کوریج کے بدلے اس کے حریف اخبار کی اشاعت محدود کرنے کی کوشش کی۔

تیسرے مقدمے نمبر 1000 میں نیتن یاہو پر بیرون ملک کاروباری شخصیات سے مہنگے تحائف، سگار اور شیمپین وصول کرنے کے بدلے مبینہ سرکاری رعایتیں دینے کا الزام ہے۔ عدالت نے اس مقدمے کو کسی مناسب قانونی سمجھوتے کے ذریعے نمٹانے کی تجویز دی۔

اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وہ عدالتی سفارشات کا استغاثہ کی ٹیم کے ساتھ جائزہ لیں گی تاہم ضلعی عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سفارشات حتمی فیصلہ یا بریت نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو ان مقدمات پر پہلے ہی صدارتی معافی مانگ چکے ہیں جبکہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویگ نے فی الحال اس درخواست پر فیصلہ کرنے کے بجائے قانونی سمجھوتے کی کوشش کو ترجیح دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو باضابطہ طور پر 30 نومبر 2025 کو درخواست دے کر اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمات میں صدارتی معافی مانگی تھی البتہ انہوں نے الزامات تسلیم نہیں کیے تھے۔

جس پر صدر ہرزویگ نے مشورہ دیا تھا کہ کرپشن کیسز میں معافی کی درخواست پر غور کرنے سے پہلے فریقین کو عدالت سے باہر کسی سمجھوتے یا قانونی تصفیے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اسرائیلی صدر کے اس مؤقف پر عدالت نے بھی استغاثہ کو بعض الزامات پر نظرثانی اور ممکنہ تصفیے کی سفارش کی تھی۔ یہ معافی کی منظوری یا مقدمات کے خاتمے کا فیصلہ نہیں تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس معاملے پر اپنے دوست کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے تھے اور اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی سماعت مئی 2020 میں شروع ہوئی تھی تاہم وہ اپنے خلاف کرپشن کے ان تمام الزامات سے انکار کرتے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین3 منٹس ago

چینی جاسوسی کے خدشات کے باوجود ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی این ویڈیا میں واپسی کیوں کرائی؟

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کی معروف کمپنی این ویڈیا کے سربراہ...

Russian Soldier Russian Soldier
تازہ ترین8 منٹس ago

ہر 4 منٹ میں ایک ہلاکت، یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ سے زائد روسی فوجی مارے جا چکے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) سال 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک اس جنگ...

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین36 منٹس ago

نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین مقدمات؛ اسرائیلی عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر برسوں سے جاری کرپشن مقدمات کے حوالے سے آج عدالت میں ہونے...

Bangladesh Bangladesh
پاکستان43 منٹس ago

1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، اسپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نےکہا ہےکہ 1971 میں بھارت  نے بنگالیوں...

gold-price gold-price
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی آگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز...

FGEHA FGEHA
پاکستان3 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کا نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹسز جاری کرنے اور ذاتی شنوائی کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹینے اپنے رہائشی منصوبوں میں واجب الادا رقوم کی وصولی کا...

Huawei Huawei
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی عدالت کا ہواوے کے خلاف بڑا فیصلہ، 12 میں سے 10 الزامات ثابت، دو الزامات سے بری

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو ایران پر عائد...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے سامنے مذاکرات کی بحالی کے لیے سات شرائط رکھ دیں، احتجاج ختم کرنے اور مسلح جتھوں کے خاتمے کا مطالبہ

مظفرآباد (صدائے سچ نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے سات اہم...

AJK Assembly AJK Assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ معصومۂ سندھ کی تعمیر و ترقی میں وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے زائرین خدمت...

Shameez Awan Shameez Awan
پاکستان5 گھنٹے ago

چالیس ہزار سے زائد آبادی کا حامل تھوہا محرم خان ترقیاتی پیکیج سے محروم کیوں؟

وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’اپنا گاؤں پروگرام‘‘ میں تاریخی اور زرعی اہمیت کے حامل اس بڑے گاؤں کو ترجیحی بنیادوں پر...

Trending