Connect with us

پاکستان

کراچی کو پرائیوٹائز کردیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہت اچھا چلائیں گے، تابش ہاشمی

tabish hashmi

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کو

پرائیوٹائز کر دیا جائے، ہم سب مل کر اسے خرید لیں گے اور بہتر انداز میں چلائیں گے۔

تابش ہاشمی نے حالیہ ایک انٹرویو میں کراچی کے سانحہ گل پلازہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں گل پلازہ سے خریدی گئی کوئی چیز موجود نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے لے کر جوانی اور اب پختہ عمر تک، کراچی سے جڑی جو یادیں اور ایسوسی ایشنز تھیں، وہ ایک ایک کر کے ختم ہوتی جا رہی ہیں۔

گفتگو کے دوران تابش ہاشمی نے ایک طنزیہ مگر سنجیدہ تجویز بھی پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حکومت یہ تسلیم کر چکی ہے کہ وہ پی آئی اے چلانے میں ناکام رہی اور اسے نجکاری کی جانب لے جایا گیا، اسی طرح اگر کراچی کو بھی پرائیوٹائز کر دیا جائے تو شاید حالات بہتر ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پٹھان، بلوچ، سندھی، مہاجر اور پنجابی، سب مل کر اس شہر کو سنبھال سکتے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں پورا یقین ہے کہ شہری مل کر اس شہر کو اس سے کہیں بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں، کیونکہ موجودہ طرزِ حکمرانی سے بدتر انتظام شاید ممکن ہی نہیں۔

تابش ہاشمی نے وزیراعلیٰ سندھ کی حالیہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محض یہ کہنا کافی نہیں کہ ہم جوابدہ ہیں، اصل امتحان عمل کا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں یہ پہلا حادثہ نہیں، اس سے پہلے بھی آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں اور کئی معصوم بچے ڈمپروں کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ واقعی خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں تو یہ واضح ہونا چاہیے کہ اس کی عملی قیمت کیا ادا کی گئی؟ کیا کسی عہدے سے استعفیٰ دیا گیا؟ کیا کسی کی تنخواہ میں کٹوتی ہوئی؟ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ متاثرین کو دیے جانے والے ہرجانے حکمران اپنی جیب سے نہیں بلکہ سرکاری خزانے سے ادا کرتے ہیں

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان9 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان9 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان10 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان10 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان15 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان15 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending