Connect with us

پاکستان

سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے شہدا کے خاندان کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی

gull plaza

کراچی ( صداۓ سچ نیوز) سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے شہدا کے خاندان کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ میں قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلئے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں ایک خصوصی سب کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو سانحے سے متعلق انکوائری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

سب کمیٹی میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار شامل ہیں۔ سب کمیٹی کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے گی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کارروائی اور لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن سے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے شہدا کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ متاثرہ دکانداروں کو کچن اور یوٹیلیٹی اخراجات کی مد میں فی کس پانچ، پانچ لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جو کمشنر کراچی کے ذریعے ادا کیے جا رہے ہیں۔

مزید برآں سندھ کابینہ نے متاثرہ دکانداروں کو ایک، ایک کروڑ روپے بلا سود قرض فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس پر واجب الادا سود حکومت سندھ ادا کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق متاثرہ دکانداروں کو دو ماہ کے اندر کاروبار دوبارہ شروع کرنے کیلئے دکان کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ متاثرین کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان11 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان11 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان12 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان12 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان17 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان17 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین17 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین17 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending