پاکستان
ہنگو میں فائرنگ کا واقعہ، جے یو آئی (س) کے صوبائی امیرکا بیٹا اور دو پوتے زخمی
خیبر پختونخوا (صداۓ سچ نیوز) کے شہر ہنگو میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبدالخطیب کا بیٹا اور ان کے دو پوتے زخمی ہو گئے۔
واقعہ درسمند کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈی پی او ہنگو کے مطابق فائرنگ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے تاہم واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی افراد نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری گرفتاریوں کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

