Connect with us

پاکستان

سندھ طاس معاہدہ، بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا گیا

Indus Waters Treaty

واشنگٹن ڈی سی ( صداۓ سچ نیوز) سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات پر بحث کے لیے سلامتی کونسل میں آریا فارمولہاجلاس کا انعقاد ہوا۔

پاکستان کی میزبانی میں ”معاہدات کی حرمت کے تحفظ“ کے موضوع پر اَریا فارمولہ اجلاس 30 جنوری کو منعقد ہوا، بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کے حوالے سے اجلاس میں تمام خطوں سے چالیس رکن ممالک شریک ہوئے۔

سلامتی کونسل کے آریا فارمولہ اجلاس میں بھارت شریک نہ ہوا، آریا فارمولہ اجلاس سلامتی کونسل کا غیر رسمی اور خفیہ فورم ہے، آریا فارمولہ اجلاس کو کوئی بھی رکن ملک طلب کر سکتا ہے۔

اس فورم میں بین الاقوامی تنظیموں، غیر ریاستی اداروں اور سلامتی کونسل سے باہر کے ممالک کے اعلیٰ حکام سے براہِ راست تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

اجلاس میں اقوامِ متحدہ آفس آف لیگل افیئرز کے ڈیوڈ نینوپولوس، ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لا کے صدر احمر بلال صوفی، انٹرنیشنل پیس انسٹیٹیوٹ کے صدر پرنس زید رعد الحسین اور بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر عادل نجم نے بریفنگ دی۔

مقررین نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدے قانونی طور پر پابند ہوتے ہیں اور عالمی تعلقات میں استحکام کا بنیادی ذریعہ ہیں، مقررین نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کو کمزور کرنا اجتماعی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کے اقدام کو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

آریا فارمولہ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی اقدام کے علاقائی اور عالمی سطح پر دور رس اثرات ہوں گے، پاکستان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر مؤثر ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت تنازعات کے حل کے میکنزم پر عملدرآمد کے دونوں ممالک پابند ہیں۔

اجلاس میں شریک رکن ممالک نے سندھ طاس معاہدے جیسے معاہدات کو استحکام و تنازعات کی روک تھام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khyber-missile khyber-missile
تازہ ترین15 منٹس ago

ایرانی فوج کا 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج نے مختلف حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ...

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین25 منٹس ago

بی بی فائلز کا دھماکا، پابندی کے باوجود نیتن یاہو کی لیک ویڈیوز وائرل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) متنازع ڈاکومنٹری دی بی بی فائلز ایک بڑے قانونی اور سیاسی تنازع کی زد میں...

trump trump
تازہ ترین34 منٹس ago

مجھے کامیاب لوگ پسند نہیں، ہارنے والوں کیساتھ رہنا اچھا لگتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

میامی (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کے بعد...

masoud-pazargian masoud-pazargian
تازہ ترین40 منٹس ago

بارہا کہہ چکے ہیں ایران حملوں میں پہل نہیں کرتا، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران حملوں میں...

nadeem-nani-wala nadeem-nani-wala
تازہ ترین47 منٹس ago

آن لائن جوا ایپ پرموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو کلین چٹ مل گئی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) آن لائن جوا ایپ پرموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو کلین چٹ مل...

russia-iran russia-iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

کیا روس ایران کی فوجی مدد کر رہا ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

ریاض (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان...

gold gold
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان...

oil ad gas oil ad gas
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز بحران، کیا سعودی، اماراتی اور عراقی پائپ لائنز عالمی تیل سپلائی بچا سکتی ہیں؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل کردی امریکی...

us-bases us-bases
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کشیدگی میں اضافہ، ایران کا عراق، کویت، سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مختلف مقامات پر دھماکوں...

Trending