Connect with us

پاکستان

ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

icc-chairman-ehsan-mani

لاہور (صداۓ سچ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتی ہے تو آئی سی سی کے پاس پاکستان کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز موجود نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے معاملات میں اکثر اوقات قومی حکومتوں کی ہدایات کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور ایسی صورت میں کسی بورڈ یا ٹیم کو سزا دینا مناسب نہیں۔

احسان مانی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بھی اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ ان کے مطابق اگر اس وقت بھارت کے خلاف کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تو اب پاکستان کے معاملے میں پابندی لگانا دہرا معیار ہوگا۔

سابق آئی سی سی صدر نے اس موقع پر عالمی کرکٹ ادارے کے کردار پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آئی سی سی نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی اس خاموشی کے باعث کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کا دروازہ کھلا رہا، جس کے اثرات اب بار بار سامنے آ رہے ہیں۔

احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کو چاہیے تھا کہ وہ بر وقت اور واضح مؤقف اختیار کرتی تاکہ مستقبل میں کسی بھی ٹیم کو سیاسی بنیادوں پر بائیکاٹ یا دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ ان کے مطابق کھیل کو سیاست سے دور رکھنا ہی عالمی کرکٹ کے مفاد میں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان6 منٹس ago

اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، مفاہتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے...

iqbal-afridi iqbal-afridi
پاکستان13 منٹس ago

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کا اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف...

ali-parvez-malik ali-parvez-malik
پاکستان22 منٹس ago

کوئی وعدہ خلافی نہیں کی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہو گی تو ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے ہمیشہ عوام کو...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان32 منٹس ago

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح  بھی بڑھا دی۔...

Johar block karachi Johar block karachi
پاکستان41 منٹس ago

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے کی آواز سنی گئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کی آواز سنی گئی...

Syed Shabbar Abbas Syed Shabbar Abbas
پاکستان4 گھنٹے ago

حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی حق، انصاف، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام ہے، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے اپنے آبائی گاؤں ڈیرہ سیداں...

cloudbrust cloudbrust
پاکستان7 گھنٹے ago

ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

تھور (صداۓ سچ نیوز) ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔...

pm pak and iran pm pak and iran
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ایران اور سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے دورے کا امکان ہے۔ ذرائع...

balochistan balochistan
پاکستان8 گھنٹے ago

بلوچستان میں کل سے ابتک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں کل سے اب تک درمیانے درجے کے 5 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ...

gaza gaza
تازہ ترین8 گھنٹے ago

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی پولیس اہلکار شہید

غزہ (صداۓسچ نیوز) وسطی غزہ کے المغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی...

Trending