Connect with us

پاکستان

جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 35 فیصد کا غیر معمولی اضافہ

Imports

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہباز شریف حکومت کو سال 2026 کے پہلے ہی مہینے میں برآمدات کے محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ تجارتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2026 میں نہ صرف برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا بلکہ درآمدات اور تجارتی خسارے میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی برآمدات میں 34 اعشاریہ 96 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جو حالیہ برسوں کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر بھی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے مطابق جنوری 2026 میں پاکستان کی برآمدات 3 اعشاریہ 73 فیصد بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے مہینے میں برآمدات کا مجموعی حجم 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں ایک حوصلہ افزا اشارہ ہے۔ ماہرین کے مطابق برآمدات میں یہ اضافہ حکومتی پالیسیوں، صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی طلب بڑھنے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب جنوری کے دوران درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مجموعی تجارتی خسارہ بھی کم ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی معیشت کے لیے مثبت علامت ہے، کیونکہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوتا ہے اور بیرونی ادائیگیوں میں سہولت ملتی ہے۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ برآمدات کے فروغ کے لیے صنعتوں کو دی جانے والی مراعات، توانائی کی بہتر دستیابی اور برآمدی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق آنے والے مہینوں میں بھی برآمدات میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان کی معیشت کو استحکام ملنے میں مدد ملے گی، تاہم برآمدات کے تسلسل کے لیے پالیسیوں میں مستقل مزاجی اور صنعتی شعبے کی مزید حمایت ناگزیر ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Security forces Security forces
پاکستان3 منٹس ago

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف...

defence-deal defence-deal
پاکستان10 منٹس ago

مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے جارہا...

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان13 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان13 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان14 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان14 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان19 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان19 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

Trending