Connect with us

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں سلمان صفدر کی رپورٹ سامنے آ گئی

imran khan

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وکیل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سات صفحات پر مشتمل رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ میں عمران خان کی آنکھ کے فوری اور مکمل طبی معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق سلمان صفدر نے عدالتی احکامات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور ان کی صحت سے متعلق تفصیلی مشاہدات قلمبند کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے معائنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم سفارش کی گئی ہے کہ ان کا طبی معائنہ کسی بھی مستند ماہر ڈاکٹر سے کرایا جا سکتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے مطابق اکتوبر 2025 تک ان کی نظر 6/6 تھی لیکن اکتوبر کے بعد دائیں آنکھ سے دھندلا دکھائی دینا شروع ہوا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بارہا آنکھ کی تکلیف سے آگاہ کیا تاہم شکایات کے باوجود تین ماہ تک علاج نہیں کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں پمز کے ماہر چشم ڈاکٹر عارف نے ان کا معائنہ کیا لیکن علاج کے باوجود دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔

دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آنکھ میں خون جمنے سے شدید نقصان پہنچا اور ملاقات کے دوران بھی آنکھ سے پانی آ رہا تھا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بروقت طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں اور گزشتہ پانچ ماہ سے انہیں وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

تنہائی کے باعث ان کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے گرمی اور مچھروں کے باعث نیند متاثر ہونے، سیل میں فریج نہ ہونے سے فوڈ پوائزننگ کی شکایت اور ذاتی ڈاکٹر تک رسائی نہ دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، منصفانہ قانونی ٹرائل دیا جائے اور ان کی بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرانے کا انتظام کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان1 گھنٹہ ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Yemen Yemen
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمنی مسلح افواج کی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 700 حوثی جنگجو ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف مختلف محاذوں پر 257 کارروائیوں...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام...

Fuel prices Fuel prices
پاکستان6 گھنٹے ago

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان6 گھنٹے ago

لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں، انتشار قانون کی طاقت سے روکیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ حکومت پرامن رہے گی،لانگ مارچ...

Security forces operation Security forces operation
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد...

Trending