پاکستان
بانی پی ٹی آئی کے علاج پر سیاست نہ کی جائے، ہرسہولت دینے کو تیار ہیں، وفاقی وزیر
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آنکھ میں تکلیف کی شکایت جنوریمیں کی تھی جس کے بعد انہیں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ان کے مطابق 9 دسمبرکوچاررکنی میڈیکل بورڈ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا اورضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے علاج سے متعلق دیے گئے بیانات حقائق کے برعکس ہیں، دسمبر میں بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ان سے ملاقات بھی کی تھی اورانہیں طبی معائنے کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
طارق فضل چودھری نے واضح کیا کہ جس جگہ کا کہا جائے گا وہاں سے علاج کرانے کے لیے حکومت تیار ہے اور عدالت عظمیٰ کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی بیماری پر سیاست کرنا مکروہ فعل ہے اور اس معاملے کو غیر ضروری طور پر متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ ان کے مطابق چیف جسٹس خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

