Connect with us

تازہ ترین

ایک عہد جو تمام ہوا، مرحوم ماسٹر عابد قریشی کی حیات و خدمات پر ایک خراجِ عقیدت

Dr Yasir Iqbal Mughal

تحریر : یاسر اقبال لوٹن یوکے

زندگی کے کچھ چراغ ایسے ہوتے ہیں جو بجھ کر بھی روشنی دیتے رہتے ہیں۔ مرحوم ماسٹر عابد قریشی بھی انہی درخشاں چراغوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علم کے فروغ، اخلاق کی آبیاری اور نسلِ نو کی تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

Master Abid Qureshi

آج وہ ہم میں موجود نہیں، مگر ان کی یادیں، ان کی تعلیمات اور ان کے شاگرد ان کی حیاتِ جاوداں کا ثبوت ہیں۔
بطورِ معلم انہوں نے اپنی عمر کا بڑا حصہ درس و تدریس میں گزارا۔ ان کے لیے معلمی صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک پیغمبری مشن تھا۔ وہ علم کو صدقۂ جاریہ سمجھتے تھے اور طلبہ کی کامیابی کو اپنی زندگی کی اصل کمائی قرار دیتے تھے۔

زمانۂ ضعیفی میں بھی ان کی چال میں وقار اور لہجے میں شفقت باقی تھی۔ گھیت گھلیانوں میں اپنے شیر خوار نواسوں اور نواسیوں کو کھیلتے دیکھ کر ان کی آنکھوں میں چمک آ جاتی، مگر زبان پر ہمیشہ علم و اخلاق کی بات ہوتی۔


درویش صفت شخصیت کے مالک ماسٹر جی جہاں بھی دکھائی دیتے، ہاتھ میں تسبیح، سر پر ٹوپی، چہرے پر سنتِ رسول ﷺ کے مطابق داڑھی اور ہلکی سی مسکراہٹ ان کی پہچان تھی۔ اذان کی آواز سنتے ہی مسجد کا رخ کر لینا ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ تھا۔ عبادت، سادگی اور تقویٰ ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اقبال کا شاہین ہجرت پر مجبور کیوں؟

وہ نہ صرف علم کے معمار تھے بلکہ عمل کے بھی پیکر تھے۔
عمر کے آخری حصے میں جب کبھی کوئی پرانا شاگرد ان سے ملتا تو وہ شفقت سے اس کا نام اور اس کے باپ دادا کا نام پوچھ کر اسے پہچاننے کی کوشش کرتے۔ ان کے دل میں اپنے ہر شاگرد کے لیے وہی محبت تھی جو ایک باپ کو اپنی اولاد سے ہوتی ہے۔ وہ لوگوں کے بچوں کے مستقبل کے لیے ہمیشہ فکرمند رہتے اور نصیحت کرتے کہ تعلیم ہی وہ دولت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔
انہوں نے اپنی اولاد کو بھی اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کیا۔ ان کے بڑے صاحبزادے سر ضمیر عابد صاحب آج ایک نجی تعلیمی ادارہ کامیابی سے چلا رہے ہیں اور علاقے کے بے شمار طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ یہ دراصل ماسٹر عابد قریشی کی تربیت کا تسلسل ہے کہ ان کے شاگرد اور اولاد دونوں معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے خاندان کے دیگر افراد، خصوصاً سر اکرام رشید قریشی، جو ایک پختہ شاعر اور کتاب کے مصنف ہیں، بھی اسی علمی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ سب اسی شجرِ سایہ دار کی شاخیں ہیں جس کی آبیاری ماسٹر جی نے کی تھی۔

انہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار خوشیاں دیکھیں، شاگردوں کو کامیاب ہوتے دیکھا، اپنی محنت کا پھل پاتے دیکھا۔ مگر قدرت کا قانون اٹل ہے کہ جو اس فانی دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن لوٹ کر جانا ہے۔ آج وہ داغِ مفارقت دے گئے ہیں، مگر ان کے لگائے ہوئے علم کے پودے تناور درخت بن چکے ہیں اور ہمیشہ سایہ فراہم کرتے رہیں گے۔

ان کی دی ہوئی تعلیم کی خوشبو آج بھی علاقے کے چار سو پھیلی ہوئی ہے۔ ہر وہ شخص جو ان کے زیرِ سایہ تعلیم حاصل کر چکا ہے، دراصل ان کے مشن کا امین ہے۔ ان کے فرزند اور شاگرد اس علمی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اور یقیناً یہ قافلہ رکے گا نہیں۔

ماسٹر عابد قریشی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ وہ جسمانی طور پر رخصت ضرور ہو جاتے ہیں، مگر اپنے کردار، علم اور اخلاق کی صورت میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ان کی زندگی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اصل کامیابی دولت یا شہرت میں نہیں بلکہ انسانوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان10 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان10 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان10 گھنٹے ago

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد...

Trump Trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق...

Hangu Clash Hangu Clash
پاکستان10 گھنٹے ago

ہنگو میں سیکیورٹی فوسز سے مقابلہ، فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
پاکستان10 گھنٹے ago

دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے رد نہیں کرنا چاہیے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا...

nasir abbas nasir abbas
پاکستان19 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین19 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Electricity Buying and Selling Electricity Buying and Selling
پاکستان19 گھنٹے ago

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین19 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے...

Trending