Connect with us

پاکستان

پاکستان بہت شاندار کارکردگی دکھا رہا ہے، امریکی صدر

donald trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان بہت شاندار کارکردگی دکھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے، انہیں پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ان کا واقعی بہت احترام کرتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاملات کو بہتر انداز میں سنبھال رہا ہے، اس لیے امریکا براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روابط مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم ہیں۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان کو خطے کی موجودہ صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور سرحدی امور پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکاافغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی، امریکا صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے کہا کہ پاکستان کوطالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

pak pm and field marshal pak pm and field marshal
پاکستان10 گھنٹے ago

سعودی عرب ہماری سرخ لکیر ہے، اس پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا، پاکستانی حکام نے ایران پر واضح کردیا، رائٹرز

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ  یمن کے حوثیوں کی جانب سے...

Crude-oil Crude-oil
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھنے لگیں

امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں...

fifa fifa
تازہ ترین11 گھنٹے ago

فیفا ورلڈکپ، سیمی فائنل میں فتح کے جشن میں سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹینا کیخلاف کارروائی کا امکان

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچنے والی...

-world-ai-cooperation-organization-agreement -world-ai-cooperation-organization-agreement
پاکستان11 گھنٹے ago

ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا قیام، پاکستان نے دستخط کردیے

شنگھائی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ شنگھائی...

gold gold
پاکستان12 گھنٹے ago

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز...

pm Shehbaz Sharif pm Shehbaz Sharif
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں سے ملکر پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان12 گھنٹے ago

واشنگٹن، محسن نقوی کی بوئنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات، 16 نئے طیاروں کی خریداری پر بات چیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کے دورے میں...

gaza gaza
تازہ ترین13 گھنٹے ago

غزہ میں مزید 5 فلسطینی شہید، اسرائیلی فوج کا حماس کمانڈر عمراحمد ابوقاسم کو شہید کرنے کا دعویٰ

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ پٹی پر آج اسرائیلی حملوں میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی...

MANDIB MANDIB
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران نے حوثیوں کو باب المندب بند کرنے کی تیاری رکھنے کا پیغام دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے یمن کے حوثی گروپ کو کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی توانائی کے...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ہمارے خلاف جارحیت کی صورت میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنائیں گے، حوثیوں کی دھمکی

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن کی مزاحمتی تنظیم نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر  حملے کی دھمکی دیدی۔ برطانوی...

Trending