Connect with us

تازہ ترین

امریکا کا 72 گھنٹوں میں ایران کے 200 اہداف پر حملوں، 30 سے زائد بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ

Brad Cooper

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے 72 گھنٹوں میں ایران کے 200 اہداف پر حملہ کرنے 30 سے زائد بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ کر دیا۔

ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے بی 2 طیاروں نے کچھ دیر پہلے ایران میں میزائل تنصیبات پر تباہ کن حملہ کیے ہیں۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد اور ڈرون حملوں میں 83 فیصد تک کمی آئی ہے، اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداواری صلاحیت ختم کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ 72 گھنٹوں میں، امریکی بمبار فورس نے تہران سمیت ایران کے اندر  تقریباً 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور صرف آخری گھنٹے میں امریکی B-2 بمبار طیاروں نے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچروں کو نشانہ بناتے ہوئے 2000 پاؤنڈ کے پینیٹریٹر بم گرائے ہیں۔

سینٹکام کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبو دیے گئے ہیں، آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل کی پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی، یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔

اس حوالے سے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ابھی ایران میں جنگ شروع کی ہے، اگر ایران سمجھتا ہے کہ امریکا جنگ جاری نہیں رکھ سکتا تو غلطی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جنگی ساز و سامان بھرا پڑا ہے، ایران جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں، جنگ چار ہفتے بھی ہوسکتی ہے اور آٹھ ہفتے یا زیادہ بھی رہ سکتی ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران میں اہداف سے متعلق واضح بیان دینے سے گریز کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول...

gol gol
پاکستان2 گھنٹے ago

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...

پاکستان3 گھنٹے ago

عہدہ نہیں، کردار: اچھی گورننس کا ایک نمونہ

تحریر: نثار حسین اچھی گورننس بڑے دعووں، پالیسی دستاویزات یا سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت سے نہیں پہچانی جاتی۔...

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان18 گھنٹے ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان18 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان19 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین19 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین20 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین20 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Trending